1 سال میں بڑے بھائی بھی بن گئے ۔۔ بختاور بھٹو نے اپنے پہلے بیٹے کی سالگرہ پر کون سا بڑا کام کردیا؟ سب تعریفیں کرنے لگے

image

بختاور بھٹو کے بڑے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کل 10 اکتوبر کو 1 سال کے ہوگئے جس کی سالگرہ کی خوشی میں بختاور بھٹو اور ان کے شوہر نے ایک چھوٹی سی تقریب کی جس کی تمام تر تفصیلات اور تصاویر ابھی نہیں دکھائی گئیں البتہ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ہیں۔ ساتھ ہی بختارو بھٹو نے اپنےبیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

بختاور نے اس پیغام میں لکھا کہ: " میرا بڑا بیٹا، کیسے ایک سال گزرا پتہ ہی نہیں چلا، تم وہ پہلی اولاد ہو جس کی وجہ سے ہمیں ماں باپ بننے کا موقع ملا، ہم خوشی محسوس کرتے ہیں کہ تم ہماری زندگی سے جُڑے۔ اس ایک سال کے 12 مہینوں میں ہم نے تمہیں روتا دیکھا تو کبھی ہنستے مسکراتے، گٹھنوں کے بل چلتے ہوئے دیکھا تو کہیں ماما، بابا اور دادا کہتے ہوئے سُنا۔ تم نے ہماری زندگی یکسر بدل دی ہے۔ تمہیں بڑا ہوتا دیکھ کر ہمیں دلی اطمینان محسوس ہوتا ہے۔ ہم تم سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہماری ہر ممکنہ کوشش ہوگی کہ تمہیں زندگی میں بُرا وقت دیکھنے کو نہ ملے تم ہمیشہ خوش رہو اور کامیاب رہو اور ہمیشہ آگے بڑھتے رہو۔ تمہاری آنکھ میں کبھی دُکھ کے آنسو نہ آئیں۔ ہم تمہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور چیزوں کا بہترین نعم البدل دینا بھی سکھائیں گے کہ کیسے تمہیں کس کو کیا چیز واپس کرنی ہے اور کس طرح محبت و عزت لینی ہے۔ "

بختاور نے بیٹے کی سالگرہ کی خوشی میں اپنے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ: " بیٹا! ہم نے تمہارے نام پر، تمہاری سالگرہ کی خوشی میں کچھ رقم ان لوگوں کو پاکستان میں عطیہ کی ہے جو اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ ہم تمہیں ایک اچھا بیٹا اور ایک نیا کردار یعنی ایک اچھا بڑا بھائی بنتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ " بختاور کے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے کو خوب سراہا جا رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے اس احسن قدم کی تعریف کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید