چھوٹی عمر میں بچہ تو ہوگیا لیکن ۔۔ کم عمر میں والدین بننے کے وہ نقصانات جو شاید بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں

image

اولاد کی چاہ ہر والدین کو ہوتی ہے اور یہ ایک قدرتی خواہش ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی اسے جلدی پورا کرلیتا ہے تو کوئی دیر سے۔ پہلے زمانے میں چیزیں زرا مختلف تھیں کیونکہ بہت سے ایسے خرچے نہیں ہوتے تھے تب، جن کا سامنا آج لوگوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلیئے اس وقت شادیاں جلدی ہوجایا کرتی تھیں، لیکن آج ہر کام سوچ سمجھ کے کرنا پڑتا، ایسے میں چھوٹی عمر میں بچہ پیدا کرلینا اکثر افراد پریشانی میں ڈال دیتا ہے۔

آج ہم بات کریں گے چھوٹی عمر میں باپ بننے کے نقصانات کے بارے میں، یہ ایک ایسا موضوں ہے جس سے شاید ہر کوئی اتفاق نہ کرئے۔ لیکن ہر چیز کے فائدے نقصانات اپنی جگہ موجود ہیں، تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

زمانہ چاہے کتنی بھی ترقی کرلے "باپ" کا کردار وہی رہے گا۔ یہ کردار بنیادی طور پر بچوں کو مالی مدد فراہم کرنے پر مشتمل ہے۔ آج بھی بچوں کی پرورش میں والد کا کردار سب سے اہم ہے، کیونکہ والد سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک بہترین بچے کو پروان چڑھائے۔ اور اسکے لیئے باپ کا خود مختار، زمہ دار اور سمجھدار ہونا بہت ضروری ہے جو کہ ایک کم عمر لڑکے سے توقع نہیں کیا جاسکتا۔

اب جو لوگ چھوٹی عمر میں باپ بن جاتے ہیں وہ ان زمہ داریوں کو نہیں سمجھ پاتے نہ ہی انھیں صحیح طریقے سے پورا کر پاتے ہیں، کیونکہ وہ خود ابھی اس قابل نہیں ہوتے۔ اسکے علاوہ آج کل جس حساب سے بچے کی تعلیم و تربیت اور پرورش میں پیسہ لگ رہا ہے اتنا پیسہ ایک کم عمر نوجوان کیلیئے کمانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، وہ اپنے اور اپنی بیوی کے خرچے ہی پورے کرلے تو بہت ہے۔

کم عمر میں بچے پیدا کرنے کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ شوہر اور بیوی آپس میں زیادہ وقت نہیں گزار پاتے جس کی وجہ سے انکا آپسی رشتہ مضبوط نہیں ہوپاتا، کیونکہ سارا وقت بچے کی دیکھ بھال میں نکل جاتا ہے اور شادی کے بعد کا جو وقت ہوتا ہے جوڑے وہ انجوائے نہیں کرپاتے۔ اور جب آپ کم عمری میں شادی کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیئے ایک سنہری موقع ہوتا ہے زیادہ سے زیادہ ساتھ وقت گزارنے کا اسے ضائع ہرگز نہ کریں کیونکہ یہ وقت پھر لوٹ کر نہیں آئے گا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے جوان اور مشہور جوڑے اسد اور نمرہ کے گھر بھی بچے کی پیدائیش ہوئی ہے، جس پر ایک طرف لوگ ان کیلیئے نیک تمنائیں کر رہے ہیں تو دوسری طرف اتنی کم عمری میں بچہ کرنے پر کچھ لوگوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

You May Also Like :
مزید