کیا آپ کا بچہ بھی بھوک کی کمی کا شکار ہے تو ۔۔ کوکو پاؤڈر کے اہم فائدے جانیں اور اپنے بچوں کو مضبوط اور طاقتور بنائیں!

image

کوکو پاؤڈر کو ہم سب کیک بنانے میں تو استعمال کرتے ہی ہیں مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ اس کے بہت سے ایسے فائدے ہیں جو ہمیں معلوم ہی نہیں ہیں۔ آج کے-فوڈ کی جانب سے ہم آپ کا اور آپ کے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے آپ کو بتاتے ہیں کچھ بہت ہی خاص جو کہ سب کو معلوم ہونا ضرروی ہے

کوکو پاؤڈر فائدہ مند کیوں؟

یہ فائدہ مند اس لئے ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں ساتھ ہی کیفین کی ایسی مقدار جو سکون فراہم کرتی ہے جس سے بیماریوں میں مدد بھی ملتی ہے اور ساتھ ہی اس میں زنک، فاسفورس، سلفر، کیلشئیم اور پوٹاشئیم پایا جاتا ہے جو اس کو بچوں کو مضبوط اور طاقتور بنانے میں مدد دیتا ہے۔

کوکو پاؤڈر کے فائدے اور استعمال کرنے کا طریقہ:

بُخار:

اکثر بچوں کو بار بار بُخار چڑھ جاتا ہے اور وہ بہت زیادہ بیمار ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے اس لئے وہ فوراً بیمار پڑ جاتے ہیں۔ ایسے میں کوکو پاؤڈر بچوں کو بتائے گئے طریقے سے کھلائیں ۔ ایک چمچ کوکو پاؤڈر کو آدھے گلاس نیم گرم دودھ میں مکس کریں اور بچوں کو پلا دیں، جب بھی بچہ دودھ مانگے یہی دودھ پلائیں اس سے جسم کو طاقت بھی ملے گی اور بُخار بھی اتر جائے گا۔

بھوک نہ لگنا:

اگر آپ کے بچے کو کھانا کھانے کا دل نہیں چاہتا بھوک نہیں لگتی ہے تو اس پاؤڈر میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو بھوک کو بڑھانے کا کام بھی کرتے ہیں لیکن استعمال کرنے کا طریقہ بھی جان لیں:

کوکو پاؤڈر کو معدے میں مکس کریں اور ایک گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایک چمچ دہی بھی مکس کرلیں۔ پھر اس کو بیک کرلیں یا پھر چولہے پر ہی پکائیں، یہ ایک کیک کی طرح بن جائے گا ۔ اس پر شہد ڈال کر بچوں کو کھلائیں، بھوک بھی کھل جائے گی اور پیٹ بھی بھرے گا، اس سے معدہ بھی بہتر ہوجائے گا۔

لوز موشن:

بچوں میں لوز موشن ہونا ایک عام بات ہے ایسے میں کوکو پاؤڈر کو استعمال کریں اور ان کو جلد ہی آرام دلوائیں۔

دو چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چمچ کیسٹر آئل میں ایک چمچ سپغول مکس کریں اور آدھے گلاس پانی میں ڈال کر بچوں کو پلا دیں، زبان کا ذائقہ بھی اچھا ہوجائے گا اور موشن جیسے مسائل بھی کنٹرول میں آ جائیں گے۔

ناک بہنا:

نزلہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو اس طریقے سے استعمال کرنا صرف بچوں کے نزلے کو ہی نہیں بلکہ بڑوں کے نزلے کو بھی جلد ہی ختم کرسکتا ہے۔

کوکو پاؤڈر کو ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں مکس کریں اور اس کو 15 منٹ کے لئے پکا لیں۔ اس کا قہوہ تیار ہو جائے گا۔ جب بھی نزلہ زیادہ ہو اس قہوے کو پی لیں آپ کو سکون مل جائے گا۔

متلی / قے:

متلی / قے کے مسائل میں بھی کوکو پاؤڈر مدد دے سکتا ہے جس کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ ہے تو آپ بس بتائے گئے طریقے سے استعمال کر کے فائدہ اٹھائیں

ایک چمچ کوکو پاؤڈر میں آدھا چمچ ہلدی مکس کریں اور اس کو نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔ اس سے پیٹ کی صفائی بھی ہو جائے گی اور یہ مسئلہ بھی کنٹرول میں آ جائے گا۔

You May Also Like :
مزید