سگی ماں کو بچہ نہیں مل سکتا ۔۔ عدالتی فیصلہ، بچہ گود لینے والی ماں کے پاس ہی رہے گا

image

آپ نے ایک جملا ضرور سُنا ہوگا: " جنم دینے والے سے زیادہ پالنے والی ماں کی اہمیت ہوتی ہے کیونکہ پالنے والی اپنی زندگی بھر کی تمام تر چیزیں آپ کو بانٹ دیتی ہے جبکہ جنم دینے والی کچھ ماہ کے لئے آپ کو اپنا سب کچھ فراہم کرتی ہے۔ "

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں آج کمسن بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے بچہ گود لینے والی ماں کو دینے کی ہدایت کر دی۔ عدالت کی جانب سے جب سگی ماں کی درخواست مسترد ہوئی تو بچے کے اہلِ خانہ نے خاتون سے بچہ چھیننے کی کوشش کی اور فریقین آپس میں گھتم گھتا ہوئے۔

عدالت میں گود لینے والی خاتون عظمیٰ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ ہم نے 3 سال پہلے گود لیا تھا۔ جس پر عدالت نے حتمی فیصلہ دیتے ہوئے بچے کو لے پالک والدین کے حوالے کردیا۔

You May Also Like :
مزید