ٹھنڈا کھا لیا یا چنے کھا لیے تو بچہ بیمار ہوگیا ۔۔ دودھ پلانے والی ماؤں کو اپنا خیال کیسے رکھنا چاہیے؟

image

ماں بننا خدا کی ایک بہت بڑی رحمت ہے، یہ کسی بھی عورت کے لئے بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ وہ ماں کے درجے پر فائز ہو۔ ہمارے ہاں عموما ہوتا یہ ہے کہ خواتین ماں بننے کے بعد اپنے بچے کا تو پورا خیال رکھتی ہیں لیکن اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں ۔ جوکہ انتہائی غلط رواج ہے زچگی کے دوران اور اس کے بعد بھی خواتین کو اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔

15 سے 45 سال کی عمر تک خواتین کو اپنی غذا کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے،خصوصاً زچگی کے بعد تو اس کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔ 9 ماہ اور اس کے بعد دودھ پلانے کے دوران ماؤں کو اپنی صحت اور غذا کو خیال رکھنا ضروری ہے جو کہ تقریباً ایک ہزار دن بنتے ہیں.ماں صحت مند ہو گی تو بچہ بھی صحت مند ہو گا،ماں کی غذا اچھی ہو گی تو بچے کو دودھ اچھا اورطاقتور ملے گا ماں کا دودھ پینے والا بچہ ہونہار اور ذہین ہوتا ہے۔

خدا کی طرف سے بچے کی غذا کی کوالٹی اور مقدار طے شدہ ہے۔ اب اس غذا کو طاقتور بنانا ہے یا کمزور، یہ ماں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ زچگی کے بعد عام طور پر وہ مائیں زیادہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں جو کہ بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلاتیں۔ کیونکہ ان میں ہارمونل تبدیلی بہت تیزی سے ہوتی ہے جبکہ جو مائیں اپنا دودھ پلاتی ہیں ان میں یہ تبدیلی آہستگی سے ہوتی ہے۔ ماں کسی ذہنی یا جسمانی دباؤ میں ہوگی تو اس کا دودھ کم ہو گا جبکہ اگر وہ ریلیکس ہو گی تو دودھ اچھا اور بھر پور ہوگا۔

دودھ پلانے والی ماؤں کو ڈاکٹر کن غذاؤں سے منع کرتے ہیں؟

ڈاکٹر اکثر و بیشتر ماؤں کو ٹھنڈی غذاؤں اور سخت غذاؤں جیسے چنے کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ یہ وہ غذائیں جو ماں کو دیر سے ہضم ہوتی ہیں اوریوں بچے کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔

You May Also Like :
مزید