ایک ساتھ 3 بیٹیاں اور 1 بیٹے کی پیدائش! بچوں کے نام کیا رکھے؟

image

صادق آباد میں ایک خوش نصیب جوڑے کو اللہ نے بیک وقت 4 بچوں سے نواز دیا جن میں 3 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے۔ آج نیوز کے مطابق محمد وقاص کی شادی ایک سال پہلے ہوئی اور ایک سال بعد اللہ نے انھیں نعمت اور رحمت دونوں سے نواز دیا۔ والدین نے بچوں کے نام محمد عثمان ، زاہرہ بی بی ، زینب بی بی اور نور فاطمہ رکھے ہیں۔ محمد وقاص کے گھر محلے والوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ماں اور بچے خیریت سے ہیں اور والد کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ان کے لئے اللہ کا خاص تحفہ ہے جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔

You May Also Like :
مزید