ماں کا دودھ پینے سے بچے کا دماغ تیز ہوتا ہے ۔۔ جانیے وہ کون سی غذا ہے جو ماں کے دودھ کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہیں؟

image

بچے کے لئے ماں کا دودھ بہترین غذا ہے۔ لیکن جب 6 ماہ کے بعد بچے کو ٹھوس غذا دینا شروع کی جاتی ہے توماؤں کے لئے یہ ایک سوال ہوتا ہے کہ بچے کو ایسا کیا دیا جائے کہ اس سے اس کی دماغی اور جسمانی نشونما میں بہتری ہو۔ بچے کے دماغ کی نشونما، اس کی کارکردگی کے لئے اور اس کی نظرکی تیزی کے لئے ضروری ہو،وہ نیوٹرینٹ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، ڈی ایچ اے،یہ آپ کے پاس وہ فیٹ ہے جو کہ آنکھوں کے ریٹینا کے فیٹ کا 60 فیصد حصہ بناتا ہے۔ دماغ کے فیٹ کا 30 فیصد حصہ بناتا ہے ۔ ماں کے دودھ میں یہ فیٹ وافر مقدار میں موجود ہے۔ قدرت نے ماں کے دودھ میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ اس میں پائے جانے والے نمکیات، لحمیات، کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس کی مقدار متوازن ہوتی ہے۔ پھر ماں کے دودھ کا درجۂ حرارت نارمل ، ہر طرح کی ماحولیاتی آلودگی اور جراثیم وغیرہ سے پاک ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ حمل کی مدّت بڑھنے کے ساتھ ماں کے دودھ کے مرکبات بھی بدلتے رہتے ہیں۔ یعنی اگر ایک بچّہ ساتویں یا آٹھویں مہینے میں پیدا ہو، تو یہ اس عُمر کے بچّے کے نظامِ ہضم کے مطابق ہوگا۔

لیکن ماں کے دودھ کے بعد ایسا کیا کھلایا جائے کہ یہ ڈی ایچ اے پورا ہو تو انڈے کی زردی میں یہ سب کچھ موجود ہے جس کی بچے کو ضرورت ہے۔ انڈے کی زردی انڈے کی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہے۔ یہ بنیادی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی اور بی 12، سلینئم ، میگنیشم، کیلشیم ، تانبے اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ ۔یہ تمام غذائی اجزاء بچے کی اچھی صحت کے لیے ایک مکمل خزانہ ہیں۔اسکےعلاوہ،کیریٹونائٹس موجود ہے جو بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ زنک بھی موجود ہے جو دماغ کی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے۔

You May Also Like :
مزید