میری دوسری شادی ہوئی تو بیٹی سے برداشت نہیں ہوا کہ شوہر اس پر حکم چلائیں ۔۔ جویریہ عباسی اپنی بیٹی اور دوسرے شوہر کے تعلقات کا بتاتے ہوئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی ایک باصلاحیت فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باہمت خاتون بھی ہیں۔ وہ اکثرانٹرویوز میں اپنے بچپن اور پھر شادی کے بعد آنی والی مشکلات کا تذکرہ کر چکی ہیں جس کا انہوں نے جراتمندانہ طریقے سے سامنا کیا اور آج اپنی بیٹی کے ہمراہ خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہیں۔ اداکارہ اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کا اظہار وہ کئی پروگراموں میں کر چکی ہیں۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جویریہ عباسی کی 2 شادیاں ہوئیں لیکن دونوں کامیاب نہ ہوسکیں۔اگر ایسا کہا جائے کہ اداکارہ جویرہ عباسی ان لڑکیوں اور خواتین کی رول ماڈل ہیں جو طلاق یافتہ ہونے کے ساتھ اکیلے بھی رہنا جانتی ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ سوشل میڈیا سائٹس پر اداکارہ کے کئی چاہنے والے موجود ہیں اور وہ انہیں فالو کرتے ہیں۔

معروف اداکارہ نے رواں سال ماہ رمضان میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اپنے پہلے شوہر کے ساتھ ساتھ اپنے دوسرے شوہر کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

سوشل میڈیا پر جویریہ عباسی کی اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصویر موجود ہیں لیکن ان کی جانب سے زیادہ تفصیلات شئیر نہیں کی گئیں تھیں۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ میں اور شمعون اپنی بیٹی انزیلہ کے سامنے کبھی نہیں لڑے۔ اس نے باپ کو باپ ہی دیکھا اور ماں کو ماں ہی دیکھا۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی کو ان حالات کے بارے میں نہیں بتایا جس سے اس کا ذہن خراب ہو۔

جویریہ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ جب آپ نے دوسری شادی کی تو بیٹی کا کیا رد عمل تھا؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی میرے ساتھ بڑی ہوئی ہے، اور وہ میری بہت پکی سہیلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انزیلہ کو سب معلوم ہے کہ مجھے کب سونا ہے کب اٹھنا ہے کب رؤں گی کب ہنسوں گی، کیونکہ میں نے ہمیشہ اُسے اپنے ساتھ چلایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے اپنی دوسری شادی سے متعلق بتایا اور کہا کہ بیٹا یہ یہ صورتحال ہے تو کیا تم چاہتی ہو کہ میں ایسا کروں تو میری بیٹی نے کہا جی ہاں آپ ایسا کر سکتی ہیں ، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب دوسرے شوہر گھر آئے تو میری بیٹی سے یہ برداشت نہیں ہوا کہ وہ مجھ پر کیوں حکم درازی کر رہے ہیں۔ جویریہ کا کہنا تھا کہ جب میرے شوہر آئے تو میں نے انہیں سمجھا دیا کہ انزیلہ کی ماں اور باپ دونوں زندہ ہیں، اس کے فیصلے ہم خود کر لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے دوسرے شوہر سے کہا کہ نکاح میرا اور آپ کا ہوا ہے تو بیٹی کو بیچ میں نہیں لائیں گے۔

You May Also Like :
مزید