شلوار قمیض یا جینز اور شرٹ؟ بچوں کو کیسے اور کس رنگ کے کپڑے پہنائیں؟ دیکھئیے بچوں کے کپڑوں کے کچھ ایسے ڈیزائن جو فیشن میں اِن ہیں

image

پہلے زمانے میں ماؤں کو فیشن کا کوئی ہوش نہیں ہوتا تھا جس طرح کے چاہے کپڑے پہنا دئیے بچوں کو، نہ کوئی دیکھنے والا ہوتا تھا نہ ہی کوئی پوچھنے والا۔ لیکن جیسے جیسے دور آگے بڑھتا گیا ویسے ہی نت نئے فیشنز نے جنم لینا شروع کردیا، پہلے تو صرف مردوں اور عورتوں میں فیشن کا رجحان پایا جاتا تھا پر اب یہ ٹرینڈ بچوں تک منتقل ہوگیا ہے۔ اور اس سب میں سب سے بڑا ہاتھ میڈیا کا ہے، کیونکہ فیشن ہمیشہ سے ہی میڈیا کے ذریعے پروان چڑھا ہے۔ اب کیونکہ یہ ہماری زندگی کا حصہ بن گیا ہے تو آئیے آج ہم اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ بچوں کو کس طرح اور کس رنگ کے کپڑے پہنائیں جس سے وہ نمایاں لگیں۔

ایک جیسے کپڑے:

آج کل ایک جیسے کپڑے پہننے کا ٹرینڈ چلا ہوا ہے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ شوبز ستارے بھی اسی ٹرینڈ کی پیروی کر رہے ہیں۔ جیسے کپڑے والدین پہنتے ہیں ویسے ہی کپڑے بچوں کو بھی پہناتے ہے، اس طرح کا فیشن کرنے اور دیکھنے میں بھی اچھا لگتا ہے۔ اسلیئے اب آپ جب بھی کپڑے خریدیں تو کوشش کریں کہ اپنے بچوں کو بھی اپنے جیسا ڈریس دلائیں۔

شلوار قمیض:

پچھلے کچھ عرصے سے بچوں میں شلوار قمیض پہننے کا رجحان جیسے ختم ہی ہوگیا تھا ہر بچہ ماڈرن طرز کے کپڑوں میں نظر آتا تھا، لیکن آج کل یہ پھر سے فیشن کا حصہ بن گیا ہے۔ خاص کر چھوٹی عمر کی بچیوں پر شلوار قمیض بہت ہی پیارا لگتا ہے، کچھ لوگ اسکے ساتھ اسکارف بھی پہناتے ہیں۔ کیونکہ یہ پاکستان کا قومی لباس ہے اسلیئے کوشش کریں کہ اپنے بچوں میں اسکا رجحان پیدا کریں تاکہ وہ بچپن سے ہی اپنے کلچر سے جُڑے رہیں اور بڑے ہونے کے پر اسے کسی مجبوری میں نہیں بلکہ فخر سے زیب تن کریں۔

کَلرفُل کپڑے:

کوشش کیا کریں کہ بچوں کو رنگین کپڑے پہنایا کریں، کیونکہ رنگ زندگی کی پہچان ہوتے ہیں اس سے بچوں میں تازگی آتی ہے۔ گرمیوں میں ہرا، پیلا، گلابی اور آسمانی رنگ بہت پیارے لگتے ہیں جبکہ ڈارک کلر سردیوں میں مناسب لگتے ہیں اسلیئے جب بھی بچوں کے کپڑے خریدیں رنگوں پر خاص دھیان دیں۔

فلورل فراک:

فراک ہر زمانے میں ہی فیشن کا حصہ رہا ہے اور یہ ہمیشہ ہی پہن کر خوبصورت لگتا ہے، آج کل چھوٹی بچیوں میں پھول والے فراک کافی چل رہے ہیں۔ کچھ خواتین بچیوں کو جینز کے ساتھ فراک پہناتی ہیں تو کچھ ٹراؤزر کے ساتھ، یہ دونوں ہی طرح اچھا لگتا ہے اسلیئے آپ جیسے چاہیں پہنا سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید