اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر کی تصویر بچی کے ہمراہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے ہمیں بارہ سال بعد بچی کی رحمت سے نوازا۔
کرن تعبیر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں اور یہ آج کل فضاء اور شیزہ کے کردار سے مشہور ہیں ۔ حال ہی میں لوگوں نے انہیں ماڈل متھیرا کی بہن قرار دیا تھا۔
کرن تعبیر نے اپنی بچی کا نام ازہ حمزہ ملک رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر سب ہی ان کو بیٹی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔