ماں کا دودھ بچے کی ذہنی صحت کے لئے کیوں ضروری ہے؟

image

زمانہ قدیم سے ہماری نانیاں دادیاں یہ کہتی ہیں کہ ماں کا دودھ بچے کی بہترین غذا ہے، ماں کے دودھ میں بچے کے دماغ کی نشونما، اس کی کارکردگی کے لئے اور اس کی نظرکی تیزی کے لئے ضروری غذائیت موجود ہے، وہ نیوٹرینٹ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، ڈی ایچ اے، یہ آپ کے پاس وہ فیٹ ہے جو کہ آنکھوں کے ریٹینا کے فیٹ کا 60 فیصد حصہ بناتا ہے۔ دماغ کے فیٹ کا 30 فیصد حصہ بناتا ہے ۔ ماں کے دودھ میں یہ فیٹ وافر مقدار میں موجود ہے۔ قدرت نے ماں کے دودھ میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ اس میں پائے جانے والے نمکیات، لحمیات، کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس کی مقدار متوازن ہوتی ہے۔ پھر ماں کے دودھ کا درجۂ حرارت نارمل ، ہر طرح کی ماحولیاتی آلودگی اور جراثیم وغیرہ سے پاک ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ حمل کی مدّت بڑھنے کے ساتھ ماں کے دودھ کے مرکبات بھی بدلتے رہتے ہیں۔ یعنی اگر ایک بچّہ ساتویں یا آٹھویں مہینے میں پیدا ہو، تو یہ اس عُمر کے بچّے کے نظامِ ہضم کے مطابق ہوگا۔

ہمارے بڑے ہمیشہ سے ہی یہ بات مانتے ہیں کہ ماں کا دودھ بچے کی ذہنی نشونما اورآئی کیو لیول بڑھانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ اور اب یہ بات ریسرچ سے بھی ثابت ہو چکی ہے کہ جو بچے 6 ماہ تک ماں کا دودھ پیتے ہیں، وہ چودہ برس کی عمر تک ان بچوں سے زیادہ ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہیں جنہوں نے ماں کا دودھ پیا نہیں یا کم پیا ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ انگلینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق " وہ مائیں جو سماجی طور پرمضبوط اور تعلیم یافتہ ہوتی ہیں وہ اپنے بچوں کو زیادہ عرصے تک اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ماں کا فہم اور اس کے دودھ سے بچے پر ہونے والے اثرات کے درمیان تعلق موجود ہے"۔

You May Also Like :
مزید