والدین ضد نہ کریں، مجھے اور ظہیر کو قبول کرلیں اب ۔۔ دعا زہرہ اپنے والدین کو خط لکھ کر آئی تھی، انٹرویو کلپ وائرل

image

دعا زہرہ نے کل رات اینکر زنیرہ ماہم کو ایک انٹرویو دیا جس میں وہ اپنے والدین سے کہہ رہی ہیں کہ اب وہ مجھے اور ظہیر کو قبول کرلیں، میری اور ظہیر کی شادی ہوگئی یہی حقیقت ہے اس کو مان لیں۔ میں ان کو بتا کر آئی تھی اب وہ جھوٹ نہ کہیں۔ میں گھر سے صبح 10 یا ساڑھے 10 کے وقت نکلی تھی اور ایک خط لکھ کر نکلی تھی وہ میرے اور ظہری کے بارے میں سب کچھ جانتے تھے۔ مجھے ویلن ٹائن ڈے والے دن بھی مار پڑی تھی۔ یہ لوگ میری شادی تایا کے بیٹے سے کرنا چاہتے تھے اس لیے میں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ میں ظہیر کے ساتھ خوش ہوں۔ میرے والدین جیسے میری عزت کرتے ہیں بالکل ویسے ہی ظہیر کی بھی کریں۔ یہ کوئی گینگ نہیں ہے۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔

دعا نے یہ بھی کہا کہ: '' میں اغواء نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔ مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔ مجھے کسی بھی یوٹیوبر کی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے، میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ کتنے میرے ہمدرد ہیں۔ ساری جھوٹی باتیں کہنا بند کریں۔ اب میرے تایا اور کزن کو چاہیے کہ وہ بھی میڈیا پر آ کر بات کریں وہ کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ ''

اس وقت جو میں نے جوڑا پہنا ہوا ہے وہ ظہیر نے مجھے دلواایا ہے اور میک اپ میں نے خود کیا ہے۔ میرے والدین میری عمر کے متعلق غلط بات نہ کریں، میری عمر 17 سال ہے اور انہوں نے کاغذات میں کم لکھوائی ہوئی ہے۔ مجھے کوئی سکھا یا سمجھا کر نہیں بھیجتا بلکہ میں خود اپنے پورے ہوش و حواس میں سچ کہتی ہوں۔ ظہیر نے کہا کہ ہم نے سب لوگوں کو اپنے متعلق سچ بتانے کے لیے ہی یوٹیوب چینل بنایا ہے تاکہ لوگ انگلیاں نہ اٹھائیں۔

دعا نے یہ بھی کہا کہ میری جب کوئی بیٹی ہوگی تو میں اس کے ساتھ کم از کم اتنی دوستی ضرور رکھوں گی کہ وہ مجھ سے ہر بات کہہ سکے اور اس کو یوں بھاگنے کی نوبت نہ پڑے۔

You May Also Like :
مزید