اپنے 2 بیٹے تھے، اب ایک بیٹی گود لے لی ۔۔ کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے بچی کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

image

اداکارہ نادیہ جمیل ایک مضبوط عورت کے روپ میں دنیا کے سامنے ابھریں۔ انہوں نے صرف اداکاری سے ہی اپنا نام نہیں بنایا بلکہ کینسر جیسے مہلک مرض کو شکست دے کر سب کی نظروں میں ایک مقام بنایا اور پھر سماجی کارکن بن کر یہ دکھا دیا کہ انسان کو ہمدرد ہونا چاہیے، ہمدرد انسان ہی دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اداکارہ نادیہ جمیل کے اپنے دو بیٹے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک بچی کو گود لے لیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نادیہ جمیل نے بچی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: " بچے کو گود لینا بھی ایک بڑی نعمت ہے۔ صرف بچے کو اپنی گود سے پیدا کرنا مشکل کام نہیں ہے، بلکہ میں نے اس بچی کو لیبر کے مشکل ترین مرحلے سے بھی زیادہ مشکل سے ڈھونڈا ہے۔ "

نادیہ نے ماضی میں بھی 2 بچوں کو گود لیا تھا اور اب یہ یتیم بچوں کی کفالت اور سماجی کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید