نقلی بچے بنانے والی عورت۔۔۔ یہ بچے کیسے بناتی ہے جو پہچاننا مشکل ہوجائیں کہ اصلی کونسا ہے اور نقلی کونسا؟

image

آپ نے اپنی زندگی میں بہت سے کھلونے اور گڈے گڑیا دیکھے ہونگے لیکن کبھی بھی آپ کو انھیں دیکھ کر انکے حقیقی ہونے کا گمان نہیں ہوا ہوگا کیونکہ حقیقت اور بناوٹ میں فرق ہوتا ہے۔ پر آج ہم جس خاتون کی کہانی آپکو بتانے جارہے ہیں وہ اپنے آرٹ میں اس قدر مہارت رکھتی ہیں کہ کسی کو بھی دھوکا ہوسکتا ہے۔

اصل میں سوزین گِبز ایک ٹوئے آرٹس ہیں جو اپنے آرٹ کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، اور جیسا کہ آپکو پتا ہے تنقید کے بنا شہرت ادھوری ہے، اسی طرح سوزین کو بھی سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی میں لوگوں کا تلخ رویہ برداشت کرنا پڑا۔ دراصل سوزین فلموں کے لیئے سِلیکون ڈول یعنی نقلی بچے بناتی ہیں، جو پہلی نظر میں بلکل اصلی لگتے ہیں یہاں تک کہ جب تک انھیں چُھو کر نہ دیکھا جائے تب تک کوئی یقین نہیں کرسکتا۔ سوزین بتاتی ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں شاید میں ذہنی مریضہ ہوں یا پھر میرے اندر کوئی کمی ہے جس کی وجہ سے میں نقلی بچے بناتی ہوں، پر میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں ایک مکمل عورت ہوں اور میری زندگی میں ایسی کوئی خلاء نہیں ہے جسے پُر کرنے کیلیئے مجھے یہ سب کرنا پڑے، ڈولز بنانا میرا شوق، میرا ہنر ہے جو میں خوشی سے کرتی ہوں۔

ڈولز بنانے کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پہلے مٹی کا پتلا بناتی ہیں اور اسے سلیکون سے کَور کرتی ہیں ایک بار جب سانچہ بن جاتا ہے، تو وہ اس میں مائع (پگھلا ہوا) سلیکون ڈالتی ہیں اور اسے سیٹ ہونے کے لیے چھوڑ دیتی ہے۔ چند گھنٹوں کے بعد، سلیکون مولڈ کو ہٹایا جاتا ہے تاکہ ایک "دوبارہ جنم لینے والی گڑیا" ظاہر ہو، اسکے بعد اسے دھونے اور پینٹ کرنے کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔ ایک گڑیا بنانے میں کم از کم چار سے چھ ماہ لگتے ہیں اور اسکی قیمت لگ بھگ آٹھ ہزار پانچ سو ڈالر تک ہوتی ہے جو بالوں اور آنکھوں میں رد و بدل کی وجہ سے آگے پیچھے ہوتی رہتی ہے۔

یہ ڈولز فلموں میں استعمال ہونے کے علاوہ تھیریپی میں بھی کام آتی ہے۔ آئیے ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ یہ ڈولز کس طرح بنتی ہیں اور کیسی لگتی ہیں بننے کے بعد، دیکھئیے نیچے دی گئی اس ویڈیو میں۔

You May Also Like :
مزید