بچے ماں کے پیٹ میں بھی سبزیوں سے منہ چڑاتے ہیں ۔۔ حمل کے دوران کون سی سبزیاں کھانے سے بچوں کا موڈ خراب ہوتا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

image

عام طور پر بڑے بوڑھوں کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ بچوں کو ذائقے کا پتہ نہیں چلتا ہے اس وجہ سے اکثر لوگ بچے کو پھیکا دودھ ہی دیتے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ بچوں کو کسی قسم کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا ہے

بچہ ماں کے رحم میں بھی ذائقہ محسوس کر سکتا ہے

جب کہ حالیہ تحقیق جو کہ امریکہ کی یونیورسٹی آف ڈریم میں کی گئي ہے جس میں فیٹل اور نیونینٹل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پیدائش سے قبل بچوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق یہ خیال غلط ہے کہ بچے ذائقے کو محسوس نہیں کر سکتے ہیں ۔

محقیقین نے اس حوالے سے 100 حاملہ عورتوں پر ریسرچ کی اوران میں سے 35 عورتوں کو ایک کیپسول کھانے کے لیۓ دیۓ گۓ جس میں گوبھی کا پاوڈر موجود تھا جب کہ باقی 35 عورتوں کو ایسے کیپسول دیۓ گۓ جن میں گاجر کا پاوڈر تھا جب کہ باقی 30 خواتین کو کسی بھی قسم کی کنٹرول ڈائٹ نہیں دی گئی تھی

گوبھی کھانے کے بعد بچوں کا رد عمل

ان کیپسول کو کھلانے کے آدھے گھنٹے کے بعد الٹراساونڈ کیا گیا تو سائنسدانوں کو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ جن بچوں کو گوبھی والے کیپسول کھلاۓ گۓ ان کی شکلیں بگڑی ہوئی تھیں اور ان کے ایسے تاثرات سامنے آۓ جس سے محسوس ہوا کہ ان کو گوبھی کا ذائقہ پسند نہیں آیا

جب کہ دوسری طرف گاجر کے کیپسول کھانے والے بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ تھی جس سے دیکھا جا سکتا تھا کہ ان کو یہ ذائقہ پسند آیا جب کہ بغیر کنٹرول ڈائٹ والی خواتین کے بچوں کے چہرے پر کسی قسم کے تاثرات نہ تھے

ماں کے کھانے کے ذائقے کا بچوں پر اثر

اس حوالے سے سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماں کے کھاۓ گۓ کھانوں کا ذائقہ بچے کے گرد موجود امیوینٹل فلیوڈ کے ذریعے نہ صرف بچے تک پہنچتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ اس کو محسوس بھی کر سکتا ہے جس کا اثر اس کے تاثرات پر بھی پڑتا ہے

تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو بچہ پیدائش سے قبل کھانے کے ذائقے کو محسوس کر سکتا ہے تو وہ پیدائش کے بعد بھی اس ذائقے کو محسوس کر سکتا ہے

You May Also Like :
مزید