ہسپتال بھی نہ پہنچ سکے، خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

image

پشاور کے ورسک روڈ کوچیان کی رہائشی خاتون کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ خوش قسمتی سے اس وقت ایمبولینس میں لیڈی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن موجود تھیں جن کی کوششوں سے بچہ بحفاظت ایمبولینس میں راستے میں ہی پیدا ہوگیا۔

پشاور میں ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش سے جہاں ایمبولینس کا عملہ خوش ہے وہیں خاتون اور ان کے اہلِ خانہ بھی ماں اور بچے کی صحت نارمل ہونے پر خوش ہیں۔ گھر والوں نے راستے میں ہی لیڈی ورکر کے لیے مٹھائی اور تحائف لیے کیونکہ اگر یہ بروقت اپنی قائدانہ صلاحیت کا اظہار نہ کرتیں تو بچے اور ماں دونوں کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد جب مضتلف ٹیسٹ کرنے کے لیے خاتون اور بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بچے کا وزن تقریباً 10 پاؤنڈ ہے۔

You May Also Like :
مزید