ان کی 4 ماہ کی بچی کو بھی پالتو کتے سنبھالتے ہیں ۔۔ پریانکا چوپڑا کو بیٹی کی تصویر کتوں کے ساتھ شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

image

پریانکا چوپڑا کے ہاں کچھ ماہ قبل سرووگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے مالتی میری چوپڑا جونس رکھا تھا۔ پریانکا اکثر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن آج تک ان کی بچی کا چہرہ کسی نے نہیں دیکھا کیونکہ وہ اس پر سٹیکر لگا دیتی ہیں۔ کل پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی تھی جس میں ان کی بچی گدے پر لیٹی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ان کے 2 پالتو کتے بھی تھے جس پر پریانکا نے لکھا کہ یہ میری بچی کے محافظ ہیں۔

اس سٹوری کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہے ہیں جس پر بھارتی مداح پریانکا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ اتنی سی بچی کے محافظ پالتو کتے رکھے ہوئے ہیں اگر بچی کو کوئی نقصان ہوگیا تو کیا ہوگا؟ بچی کا خیال رکھنے کے لئے آپ نے کام والی بھی رکھی ہوئی ہے، میڈ بھی ہے تو یہ کتوں کو بچی کے پاس کیسے رکھ رہی ہیں؟ یوں تو آپ لوگ عام عوام سے بچتے ہوئے گھومتے ہیں کہ جراثیم لگ جائیں گے مگر اب کیا ہوا کہ بچی کے پاس کتے محافظ چھوڑ دیے۔۔۔

پریانکا کی والدہ بھی ان کے ساتھ رہ رہی ہیں جب سے ان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید