شہروز سبزواری کے ہاں 10 محرم کے دن دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے سیدہ زہرہ سبزواری رکھا۔ شوبز ستارے اور اہلِ خانہ ان کو اور صدف کو بیٹی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ سب ان کی خوشیوں میں خوش بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بچی کی تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
کل شام شہروز نے اپنی بڑی بیٹی نورے اور زہرہ کی تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے نورے سہم گئی ہو اپنی بہن کو یا پھر اس کو شاید بچے پسند نہ ہوں، یا پھر وہ سمجھ نہیں پارہی کہ کس طرح وہ اپنی خوشی کا اظہار کرے۔ نورے کی ان تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ نورے کی آنکھوں میں آنسو صاف دکھائی دے رہے ہیں وہ بچی خوش بھی ہے اور شاید غمگین بھی کیونکہ سوتیلے رشتوں کو برداشت کرنا جب بڑوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے تو وہ تو پھر ایک معصوم سی بچی ہے جسے شاید اپنے ماں باپ کے ساتھ نہ رہنے کی وجوہات بھی معلوم نہ ہوں۔ لیکن ایک تصوی رمیں نورے نے بہن کو گود میں لیا ہوا ہے جس میں وہ خوش بھی دکھائی دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جہاں لوگ نورے کے ساتھ ہمدردی کر رہے ہیں وہیں سائرہ یوسف کے بڑے پن اور
بہادری کو سرہا رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی عورت اپنی بچی کو اس کی سوتیلی بہن یا بھائی سے ملنے کے لئے کم ہی بھیجتی ہے ظاہر ہے معاشرے میں ہر طرح کے لوگ ہیں۔ کم ہی لوگ سمجھ پاتے ہیں رشتوں کی اہمیت کو چاہے ایک رشتہ ٹوٹا ہو یا تمام ۔۔
سائرہ نے اپنی بچی کی تربیت شروع ہی سے مثبت انداز میں کی اور ہمیشہ ہی نورے کو اپنے ددیال سے قریب رکھا ہے، اس موقع پر بھی سائرہ نے سب کا دل جیت لیا۔