اولاد جلدی ہو تو مسئلہ، نہ ہو تو پریشانی ۔۔ عالیہ اور رنبیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد اور صارفین کے تبصرے

image

اولاد کی خوشی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے۔ وہ لمحہ سب سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے جب والدین پہلی دفعہ بچے کو گود میں اٹھاتے ہیں۔ اس کے لیے کئی جوڑے سالوں تک دعائیں مانگتے ہیں تو کچھ کو بچے کی خوشی جلد ہی مل جاتی ہے۔ بالکل ایسا ہی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ہے جن کے ہاں جلد ہی بچے کی خوشی آنے والی ہے۔ کل سے سوشل میڈیا پر ہر کوئی رنبیر اور عالیہ کو دعائیں اور مبارکباد دے رہا ہے۔ جہاں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ لوگ کمنٹ کر رہے ہیں کہ ابھی تو ان کی شادی ہوئی تھی اور اتنی جلدی ان کے ہاں خوشی کی خبر آنے والی ہے۔

یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ جب کسی کے ہاں اولاد کی خوشی جلدی آ جائے تو اس پر بھی باتیں بنائیں جاتی ہیں اور اگر کسی کی اولاد دیر سے ہو تو اس پر بھی باتیں بنائیں جاتی ہیں جبکہ یہ انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتا۔ خُدا جس کو چاہے اولاد کی خوشی سے نواز دے اور جس کو چاہے انتظار کروائے۔ ہم اپنے تبصرے کرنے میں دیر نہیں لگاتے ہیں اور پھر جب ہمیں کوئی بولے تو برا مانتے ہیں۔

بالکل اسی طرح سوشل میڈیا پر لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو اپریل میں ان کی شادی ہوئی تھی اور اتنی جلدی انہوں نے ایسی تصاویر بھی شیئر کرنی شروع کردیں؟ وہیں رنبیر کا ایک پرانا انٹرویو بھی وائرل ہو رہا ہے جو انہوں نے اپنی شادی سے قبل دیا تھا جس میں انہوں نے شادی کے بعد فیملی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک مرتبہ آپ خود زندگی میں سیٹ ہو جائیں، بچوں کے معاملات سے نپٹ جائیں اس کے بعد کیرئیر کو آگے بڑھانے کا سوچیں تاکہ ایک صحت مند گھرانہ پروان چڑھے۔

You May Also Like :
مزید