فریج وہ گھنٹی ہے جسے ہر کوئی بجاتا ہے، گھر میں رکھے فریج کو ہر کوئی کھولتا ہے چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا۔ کوئی سامان رکھنے کیلیئے تو کوئی کھانا ڈھوندنے کیلیئے یا پھر پانی پینے کیلیئے۔ اور بچوں کو تو فریج میں گھسنا بہت ہی پسند ہے اسی لیئے جن کے گھر میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں وہ عموماً فریج کو لاک لگا کے رکھتے ہیں۔
ایک چیز جو اتنی استعمال ہورہی ہے لیکن کوئی بھی اسکی صاف صفائی کے بارے میں نہیں سوچتا۔ پھر مہینے یا 2 مہینے میں ایک دن ایسا آتا ہے کہ اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے یا کوئی چیز پڑے پڑے خراب ہوجاتی ہے جس کے بعد خواتین کو اسکو دھونے اور صاف کرنے کا خیال آتا ہے۔
ہمارے مذہب میں صفائی نصف ایمان ہے لیکن ہم اسے پورا نہیں کرتے جبکہ مغربی معاشرے میں ہر چیز کی صاف صفائی کا اس قدر خیال رکھا جاتا ہے کہ کبھی کوئی وہاں گندگی سے نہیں مرا، لیکن یہاں پاکستان اور بھارت میں ایسے واقعات روزانہ ہی دیکھنے میں آتے ہیں
افسوسناک واقعہ
کچھ وقت پہلے سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہو رہی تھی جس میں کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو معصوم بچے صُبح اپنے بستروں پر مُردہ حالت میں پائے گئے۔ تفتیش کے دوران والدہ نے بتایا کہ بچوں نے رات کو فریج میں رکھا ہوا دودوھ پیا تھا اور صبح کے وقت وہ مردہ پائے گئے اور جب فریج کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 4/3 انچ کے 5 زندہ سانپ برآمد ہوئے۔
الارمنگ کال
یہ ایک ایسا افسوس ناک واقعہ ہے جو ماں کی اپنی غلطی اور کوتاہی کی وجہ سے ہوا، اگر خاتون فریج کی صاف صفائی کرتی اور موقع پر یہ دیکھ لیتی کہ یہاں پر سانپ موجود ہیں تو وہ ہر گز بچوں کو وہ دودھ نہ پینے دیتی۔ لیکن اب جو نقصان ہوگیا وہ ناقابلِ تلافی ہے۔ خواتین کو چاہیئے کہ اپنے گھر اور اس میں موجود چیزوں پر خاص دھیان دیں تا کہ اپنے بچوں کو یوں بے موت مرنے سے بچا سکیں۔
فریج کی صفائی کیوں ضروری ہے؟
فریج میں چونکہ کھانے پینے کی اشیاء رکھتے ہیں لہٰذا اسے ہر روز صاف کریں، اس کو دیکھتی رہیں کہیں کوئی کیڑا یا کوئی دیگر جان لیوہ چیز تو موجود نہیں، کسی چیز میں سے بدبو تو نہیں آرہی، کوئی چیز خراب تو نہیں ہوگئی۔ کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔