سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ۔۔ 4 سال بعد بچہ پیدا ہونے پر اداکارہ نے کیا کہا؟

image

بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کی اطلاع نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری مین دی۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں خوشی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ سونم اور انند کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اپنے پیغام میں نیتو کپور نے نہ صرف بچے کو دعائیں دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ ہسپتال عملے، نرس، ڈاکٹروں اور سونم کی تمام کام کرنے والے نوکروں کا بھی شکر ادا کیا۔

واضح رہے سونم کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں اب 4 سال کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ہر کوئی انیل کپور اور سنیتا کپور کو مبارکباد پیش کر رہا ہے۔ سونم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر نیتو کپور والا پیغام شیئر کیا اور اپنے ہاں بچے کی آمد کے بارے میں مداحوں کو نوید سنائی ساتھ ہی دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کردیا۔ تاہم انیل کپور اور ان کی بیگم کا اس حوالے سے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا۔

You May Also Like :
مزید