بچے کو دودھ پلانے میں کوئی مزاحقہ نہیں ۔۔ سونم کپور نئی ماں بننے والی خواتین کے لئے مثال کیسے بن گئیں؟ تصاویر وائرل

image

اداکارہ سونم کپور کے ہاں 20 اگست 2022 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ جس کا اعلان سونم نے خود انسٹاگرام کے ذریعے پوسٹ میں کیا تھا۔ اب ان کا بیٹا 2 مہینے کا بھی نہیں ہوا ہے اور اداکارہ نے اپنے کام کی جانب واپسی کا سفر پر شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آج صبح سے سونم کی اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونم یقیناً کسی سیٹ کی شوٹنگ پر ہیں جہاں یہ میک اپ روم میں میک اپ آرٹسٹ سے اپنا میک اپ کروا رہی ہیں۔

ساتھ ہی ان کی گود میں ان کا بیٹا بھی ہے جس کو یہ دودھ پلا رہی ہیں۔ ہمارے ہاں خواتین کو یہ تو کہا جاتا ہے کہ بچے کے لئے سب سے بھرپور اور مکمل غذا ماں کا دودھ ہے لیکن جب اسی ماں کو کوئی دودھ پلاتا ہوا دیکھ لے تو سب کو اعتراضات ہونے لگتے ہیں۔

پھر دوسری بڑی بات وہ یہ کہ خواتین ڈیلیویری کے بعد 2 ماہ تک تو بستر نہیں چھوڑتی ہیں۔ بھرپور اور مکمل آرام کرتی ہیں۔ لیکن سونم نے ایس انہیں کیا اور یہ کام کی جانب متوجہ ہوگئیں۔ اب اگر غور کریں تو یہ بات واضح ہے کہ بچے کی پیدائش کسی بھی عورت کو آرام کی ترغیب نہیں بلکہ اسے یہ سبق دیتی ہے کہ اب اسے پہلے سے زیادہ فعل رہنا ہے اور ہر طرح کے ماحول میں اپنے بچے کی نشوونما کرنی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی سونم کے اس قدام پر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں کیونکہ ایسا بہت کم دیکھا جاتا ہے کہ مائیں کام کے ساتھ ساتھ بچے کی دیکھ بھال بھی بخوبی کریں۔

You May Also Like :
مزید