خاتون کے ہاں 3 دن کے وقفے سے جڑواں بچیوں کی پیدائش، ڈاکٹر بھی حیران

image

جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں اب ہم سنتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک خاتون کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش 3 دن کے وقفے سے ہوئی ہے جس کو یقیناً ایک معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر بھی یوں بچیوں کی پیدائش پر حیران ہیں کیونکہ آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک بچہ پیدا ہو جائے اور دوسرا 3 دن کے بعد دنیا میں آئے۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضرور ہوتا ہے لیکن 15 منٹ یا آدھے گھنٹے سے زیادہ کا وقفہ کم ہی سنا اور دیکھا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بچے 3 دن کے وقفے سے دنیا میں آئے ہوں۔

امریکی شہر ٹیکساس میں کارمین مارٹنیز نامی خاتون کے ہاں 3 دن کے وقفے سے جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 7 مارچ کو جبکہ دوسری بچی کی پیدائش 10 مارچ 2022 کو ہوئی۔ خاتون نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ: '' میری ایک بیٹی جس کا نام گیبی ہے یہ 24 ہفتوں اور چار دن میں پیدا ہونے والی پہلی بیٹی جبکہ دوسری بیٹی بیلا کی پیدائش 25 ہفتوں میں ہوئی تھی ''

ایسا کس طرح ممکن ہوا؟

بچیوں کی ماں نے بتایا کہ: '' پہلی بیٹی کو اس کی پیدائش کے بعد این آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا انتظار کرنا پڑے گا تاکہ اس کے زندہ رہنے کے امکانات بڑھ جائیں۔ کیونکہ دورانِ حمل فیٹل میں پہلے ایگز مکمل نہیں بن رہے تھے اور جب 8 ہفتوں کے بعد بچیوں کے دل کی دھڑکن آئی تو آخری مراحل میں ایک بچی ناتواں ٹہرائی گئی جس کی وجہ سے بچی کو میرے پیٹ میں رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔ ''

جب پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو ہم نے کسی کو کچھ نہیں بتایا اور مزید انتظار کیا، لیکن جب گھر والوں کو تشویش ہوئی کہ میری ڈیلویری ہوگئی ہے، بچیوں کی تصویر نہیں دکھائی تو ہم نے ایک بچی کی تصویر دکھائی اور مزید بات نہیں کی۔ لیکن پھر 3 دن بعد ہم نے سب کو سچ بتایا، یہ جان کر نہ صرف میرے گھر والے حیران ہوگئے بلکہ جتنے بھی لوگوں نے سنا سب نے یہی کہا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

دونوں بچیوں کی وقت سے پہلے پیدا ہونے کی وجہ سے ان کے صرف 30 فیصد زندہ رہنے کی توقع تھی لیکن اب وہ تین ماہ کی ہیں اور تندرست ہیں۔

You May Also Like :
مزید