اب تو بچے بھی سفید بال کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں ۔۔ پیدائشی بچوں میں سفید بالوں کی انوکھی وجہ، قدرت یا بیماری ہے؟

image

دنیا میں آنے والا ہر بچہ ایک مخصوص خصوصیت کے ساتھ آتا ہے، کوئی گورا تو کوئی کالا، کسی کے بال گھنگرالے تو کسی کے سیدھے اور کوئی تو گنجا، یہ باتیں سب کو ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہیں۔ لیکن کچھ بچے تو بلکل ہی الگ پہچان لے کر پیدا ہوتے ہیں جس سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

چار سال پہلے 2018 میں، ارجنٹینا میں پہلی البینو (برف کے سفید بالوں والی) جڑواں بچیاں کاتالینا اور ورجینیا کا جنم ہوا۔ ان کی پیدائش کے بعد ہی وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جارج گومز اور ان کی اہلیہ کو خوشخبری ملی کہ وہ دو جڑواں بچوں کے والدین بننے جا رہے ہیں، اس جوڑے کا پہلے ہی ایک بیٹا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ وہ جڑواں لڑکیوں کی توقع کر رہے ہیں تو وہ خوش ہو گئے۔

گومز کے مطابق حمل بالکل نارمل تھا اور ان کی بیوی باقاعدگی سے اپنے ڈاکٹر کے پاس جا کے چیک اپ کرواتی تھیں۔ جب انہوں نے ہمیں یہ خبر دی کہ ہمارے دو بچے ہوں گے تو اس سے ہمیں بہت خوشی ہوئی، اور جب وہ پیدا ہوئے اور ہم نے دیکھا کہ وہ البینوس یعنی سفید بالوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہیں تو ہماری خوشی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمارے لیے یہ ایک نعمت ہے۔

تین بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ "حمل میں کوئی پیچیدگیاں نہیں تھیں اور سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ تاہم، 36 ویں ہفتے میں، ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ انہیں فوری طور پر بچوں کی پیدائش کرنی ہوگی"۔ لہذا، لڑکیاں 36ویں ہفتے میں قبل از وقت پیدا ہوئیں۔ لیکن وہ صحت مند تھیں اور ان کا وزن نارمل تھا۔ کاتالینا ورجینیا سے دو منٹ پہلے پیدا ہوئی تھی۔ ان دونوں کا وزن بالترتیب 5.95 پونڈ اور 5.5 پونڈ تھا۔

نوزائیدہ لڑکیوں کی غیر معمولی بات ان کے دودھیا سفید بال تھے۔ گومز اور اس کی اہلیہ نے اس سے پہلے اپنی زندگی میں ایسا کوئی بچہ نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی اور نے دیکھا۔ لڑکیاں 2018 میں ارجنٹائن میں راتوں رات ایک سنسنی بن گئیں اور بہت سے میڈیا آؤٹ لیٹس اور اخبارات میں سرخیاں بنیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق، جڑواں بچیاں ایک نادر جینیاتی عارضے کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں، البینیزم جس میں جلد میں رنگت کی کمی ہوتی ہے۔

کاتالینا اور ورجینیا، ارجنٹائن میں البینیزم کے ساتھ پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے۔ ان کی نایاب حالت نے انہیں ملک میں مقبول بنا دیا۔

جڑواں بچے اب چار سال کے ہیں اور بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ اور بھی خوبصورت لگ رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید