آپ کے بچے بھی بہت زیادہ ہوم ورک کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تو نہیں؟

image
تعلیم انسان کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے انسان کے اندر معلومات کے ساتھ ساتھ شعور بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے ہر والدین اپنے بچوں کو اچھے سے اچھے تعلیمی ادارے میں پڑھاتے ہیں تاکہ ان کا بچہ قابل و با شعور بن سکے۔

آج کل زیادہ تر تعلیمی اداروں میں ہوم ورک یعنی گھر کے لیے کام دینے کا رجحان پایا جارہا ہے۔ایک بچہ جو دن کے سات سے آٹھ گھنٹے تعلیمی ادارے میں گزار کر آرہا ہے اور اسکے بعد اسکول سے ملنے والا ہوم ورک ،یہ ہوم ورک والدین کو تو متاثر کردیتا ہے لیکن انکے بچوں کے لیے ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ اسکول سے ملنے والا ہوم ورک فائدہ مند ہے بھی یا نہیں؟

تعلیمی اداروں میں دیئے جانے والا ہوم ورک طالب علموں کے لیے کسی زحمت سے کم نہیں ہوتا جو دن بہ دن آہستہ آہستہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے اور طالب علم اکثر راتوں میں بھی بیٹھے اس ہوم ورک کو مکمل کرنے میں لگے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ذہنی اور جسمانی دونوں صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔

آج کل کے والدین اگر غلطی سے تعلیمی ادارے میں جا کر یہ سوال بھی کرلیں کہ اتنا ہوم ورک کیوں دیا جارہا ہے تو سامنے سے ان کو یقیناً یہی جواب آتا ہے کہ اس سے آپ کے بچے کے امتحانی نتائج میں بہتری آئے گی اور یہ بات سن کر والدین متاثر ہوجاتے ہیں کہ تعلیمی ادارہ ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کا سوچ رہا ہے جبکہ وہ خود اپنے بچوں کو تھکاوٹ کے باعث جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور بنارہے ہیں۔

لیکن اگر آپ چاہیں تو اب بھی اپنے بچے کی بہتر دماغی نشوونما کے لیے بتائی گئی ٹپ کا انتخاب کرسکتی ہیں ۔

آپ کا بچہ جب اسکول سے آجائے تو ایک گھنٹے آرام کے بعد اس کو ہوم ورک کروا دیں کیونکہ اس وقت وہ فریش ہوگا اور فریش ہونے کی وجہ سے وہ جلد سے جلد ہوم ورک مکمل کرلے گا اور جو باقی وقت بچے اس میں آپ کا بچہ کھیل کود اور چہل قدمی کرسکے گا جو اس کی جسمانی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔

تعلیمی ادارے تو ہوم ورک دینے سے بعص نہیں آئیں گے اس لیے آُ پکو ہی اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے سوچنا ہوگا۔

You May Also Like :
مزید