مجھے بچوں کی خواہش نہیں کیونکہ ۔۔ اداکارہ نادیہ افغان کو ماں بننے کا شوق کیوں نہیں؟ پہلی مرتبہ سچ بتاتے ہوئے

image

مشہور ڈرامہ سیریل سنو چندہ میں شاہانہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نادیہ افغان کا چٹ پٹا انداز سب کو خوب بھایا۔ اس ڈرامے کی وجہ سے ان کی شہرت میں چار چاند لگ گئے۔ کیونکہ نادیہ بڑے وقت کے بعد سکرین پر منفرد اور پنجابی انداز میں جلوہ گر ہوئیں تھیں جو دیکھنے والے کے لیے بالکل نیا تھا۔ اس ڈرامے میں نوا کٹا کھل گیا کی وجہ سے نادیہ کو خوب پزیرائی ملی۔

نادیہ نے آج سے قبل اپنی نجی زندگی کے بارے میں کوئی بات ٹی وی پر بتائی ہے۔ گذشتہ روز نادیہ افغان احسن خان کے شو پر مہمان بن کر آئیں۔ جہاں شو میں انہوں نے بچوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا : '' میری اور جواد جودی کی شادی کو جون میں 15 سال مکمل ہوگئے۔ ہم دونوں کی دوستی بہت اچھی ہے۔ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہتے ہیں۔ ہر وقت ایک دوسرے کے پیچھے لگے نہیں رہتے۔ دونوں مزے سے زندگی کو انجوائے کرتے ہیں۔ میں ٹھنڈے مزاج کی بھی اپنی شوہر کی وجہ سے ہوں۔ ''

ہمارے پاس دو کتے ہیں لیکن بچے نہیں ہیں۔، ایک بار میں نے بچوں سے متعلق سوچا لیکن منصوبہ بندی نہیں کی کیونکہ میں بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ تھی اور آج بھی ہوں۔ میں اپنے بھائیوں کے بچوں کے حوالے سے بھی پریشان رہتی ہوں۔ کیونکہ آج کل کا دور بہت الگ ہے۔ اس دور میں جن کے بچے ہیں وہ واقعی سمجھدار اور ہمت والے لوگ ہیں۔ ایک بار ہم نے بھی سوچا تھا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہیئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔

You May Also Like :
مزید