12 سال کی عمر میں شادی کا بھوت سوار، دھمکیوں پر اتر آئے ۔۔ اسکول جاتے بچوں نے والدین کو رشتے کیلیئے کیسے راضی کیا؟

image

پاکستان میں شادی، ایک بڑی بات ہوتی ہے۔ شادی کے بعد ہر شخص کامیاب اور مکمل سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں کم عمری میں شادی بھی بہت عام ہے۔ ہم نے اس موضوع پر مائی ری کے عنوان سے ایک پورا ڈرامہ بھی دیکھا اور یہ ایک میگا ہٹ تھا کیونکہ بہت سے لوگ اس ڈرامے میں دکھائی جانے والی کہانی سے جڑے ہوئے تھے۔

اور اب ہمارے پاس اس جیسی ایک حقیقی زندگی کی کہانی موجود ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ دو بچے جو 12 اور 13 سال کی عمر کی ہیں وہ شادی کرنے کو تیار ہیں۔ لڑکا 13 سال کا ہے اور چھٹی کلاس میں پڑھتا ہے جبکہ لڑکی 12 سال کی ہے اور ساتویں کلاس میں پڑھتی ہے۔

لڑکے نے اپنی ماں سے کہا تھا کہ، اگر اس کی لڑکی سے منگنی نہیں ہوئی تو وہ اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھے گا اور اس کے والدین اس کی بات ماننے کے پابند ہیں۔ ان کی ایک ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بچے اپنا اسکول جاری رکھیں گے اور چند دنوں میں ان کی منگنی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ وہ ایک ساتھ رہ کر خوش ہیں اور لڑکی تمام ناقدین کو بتانا چاہتی تھی کہ ابھی ان کی منگنی ہو رہی ہے اور وہ ساتھ ساتھ اپنی سکول کی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔

You May Also Like :
مزید