بیٹی کی ماں سے شادی کرکے بوجھ پال لیا ۔۔ اس لڑکے نے ایسا کیوں کیا اور ان کی شادی کس طرح ہوئی؟

image

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ والدین بچوں کے مستقبل اور شادی کی فکر میں رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کسی بچے کو دیکھا ہے ایسا کرتے ہوئے؟ نہیں ناں! تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں ایسی ایک حقیقی کہانی

"میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ایک 14 سالہ لڑکی میری محبت کی کہانی میں کیوپِڈ کا کردار ادا کرے گی"

چار سال پہلے، میں 32 سالہ لاپرواہ آدمی تھا جو ایک پارٹنر کی تلاش میں تھا، میں کچھ معنی خیز چاہتا تھا۔ اور جب میں نے ڈیٹنگ سائٹ پر انیشا کی پروفائل دیکھی تو خود کو اس کی طرف کھینچا ہوا محسوس کیا تو میں نے میسج کردیا۔

ہماری پہلی باضابطہ گفتگو میں اس نے مجھے اپنی 14 سالہ بیٹی جیسیکا کے بارے میں بتایا اور یہ کہ اس نے پروفائل کیسے ترتیب دی تھی۔ انیشا اور میرے بیچ اچھا تعلق قائم ہونے لگا وہ کافی ایماندار تھی۔ جب ہم ملے تو اس نے مجھے اپنی پچھلی شادی کے بارے میں بتایا، وہ مجھ سے 3 سال بڑی تھی اور اکیلی ماں تھی

مجھے یاد ہے کہ کس طرح انیشا نے پہلی بار جیسیکا اور میرا تعارف کرایا تھا وہ پیاری سی لڑکی تھی مسکرانے والی اور بعد میں جیسیکا ہی ہمارے رشتے کی مضبوطی کی وجہ بنی۔

کیونکہ چند ماہ بعد جب وہ اپنے بریک اپ کی وجہ سے میرے سامنے ٹوٹ پڑی تو یہ وہ لمحہ تھا جب اس نے مجھے پہلی بار 'پاپا' کہا تھا۔ یہ غیر حقیقی محسوس ہوا اور میں نے اسے مضبوطی سے گلے لگایا اور اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ میں ہمیشہ اس کی دیکھ بھال کروں گا اور ساتھ رہوں گا۔

پر ہمارے اردگرد کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو ہم تینوں کے رشتے کو نہیں سمجھتے تھے اور وہ مجھ سے ایسی باتیں کہتے کہ انیشا تم سے بڑی ہے اور اس سے بڑھ کر اس کی 14 سال کی بیٹی ہے، کیا یہ تمہیں باندھ نہیں دے گا؟

میری زندگی میں یہ دو خواتین تھیں جنہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا اور ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے آپ کو بندھا ہوا کیسے سمجھ سکتا ہوں؟ اور اس طرح، جب چند ماہ بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا تو کافی چہ مگوئیاں ہوئی لیکن انیشا، جیسیکا اور میں نے دنیا کو نظر انداز کرتے ہوئے شادی کا منصوبہ بنایا۔ جیسیکا تمام تقریبات میں سب سے آگے تھی، خوشی میں رقص کرتی۔

آج ہماری شادی کو 4 سال ہوگئے ہیں اور میں اپنی زندگی کا شکر گزار ہوں کیونکہ میں ساتھی کی تلاش میں نکلا تھا اور مجھے فیملی مل گئی۔

You May Also Like :
مزید