اولاد نہیں تھی تو لوگ طعنے دیتے تھے لیکن ۔۔ جوڑے کے ہاں 23 سال بعد اولاد ہوئی، جانیئے ان کی کہانی

image

اولاد خدا کا دیا ہوا سب سے بڑا تحفہ ہے، جن کے پاس ہے وہ خوش نصیب ہیں اور جن کے پاس نہیں وہ اس خوشی سے محروم ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی جوڑے ہیں جن کو خدا اس وقت اولاد دیتا ہے جب وہ ناامید ہوجاتے ہیں اور بے شک خدا کی ذات کرشمات کرنے پر قادر ہے۔

الجیریا کے نجی ہسپتال میں جوڑے کے ہاں شادی کے 23 سال بعد اولاد ہوئی اور خدا نے ان کو بیٹی فاطمہ سے نوازا۔ یمن الحمید نامی شخص کہتے ہیں کہ:

'' جب تک اولاد نہیں تھی، ہر کسی کے طعنے سنتے تھے چونکہ میں نے اور میری بیوی نے پسند کی شادی کی تھی، اس وجہ سے لوگ مجھے اور اس کو زیادہ باتیں سناتے تھے، ہم لوگ صرف اللہ سے دعاگو تھے کہ ہمارے نصیب میں بھی اولاد کا سکون دکھا دے، ہر طرح کوششیں کیں لیکن ناکام رہے، اور پھر بالکل نا امید ہوگئے کہ 23 سال گزر گئے اب کیسے اولاد ہوگی، لیکن جب اللہ کی مرضی ہو، پچھلے 3 سال سے بیوی شدید بیمار تھی، اس کے پیٹ میں رسولیاں ہوگئیں تھیں ڈیڑھ سال پہلے اس کا آپریشن کروایا تھا، اس کے بعد کچھ وقت قبل اس کو پیٹ کے درد کی شکایت ہوئی، 3 ماہ تک وہ برداشت کرتی رہی پھر جب ڈاکٹر کے گئے اور چیک اپ ہوا تو معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہے اور یوں 23 سال بعد ہمیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی۔ ''

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید