18 سالہ لڑکے نے 35 سالہ خاتون سے شادی کر لی۔۔ دونوں کو محبت کیسے ہوئی خاتون نے دلچسپ کہانی بتادی

image

آج کل سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی چونکا دینے والی خبر آتی رہتی ہے، جس میں زیادہ تر محبت کی انوکھی شادیاں شامل ہوتی ہیں۔ تازہ ترین محبت جو ہم نے دیکھی ہے وہ ایک 18 سالہ لڑکے کی ہے جس کی شادی ایک 35 سالہ عورت سے ہوئی۔ ان کی محبت اور شادی کی کہانی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 18 سالہ نوجوان شہزاد نے اپنی 35 سالہ کزن سے پسند کی شادی کرلی۔

کومل نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ، شہزاد اور میں آپس میں کزن ہیں، شہزاد کو مجھ سے محبت ہوئی اور پھر میں بھی اس سے محبت کرنے لگی جس کے بعد ہم دونوں نے شادی کرلی۔

جوڑے نے بتایا کہ، ان کی شادی آسان نہیں تھی کیونکہ ہمارے درمیان عمر کا کافی فرق تھا، جس کی وجہ سے گھر والوں سے مار بھی کھائی لیکن اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے جس کے بعد ہماری شادی ہوئی۔

کومل کہتی ہیں، "پہلے مجھے لگتا تھا کہ یہ مجھ سے کافی چھوٹا ہے لیکن جب شہزاد نے مجھے پروپوز کیا تو میں بھی اس سے محبت کرنے لگ گئی، دوستوں نے بھی کہا کہ شہزاد کی عمر چھوٹی ہے لیکن پھر میں نے سوچا جب پیار کیا تو ڈرنا کیا؟

جوڑے نے ایک دوسرے کا نِک نیم بھی رکھا ہوا ہے، کومل شہزاد کو پیار سے مٹھو کہتی ہے جبکہ شہزاد کومل کو پنکی کہتا ہے۔

You May Also Like :
مزید