یہ میرے پاس روزانہ دوپٹے رنگوانے کے بہانے آتیں ۔۔ 18 سالہ پروین کی 62 سالہ شخص سے شادی کی دلچسپ کہانی

image

جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں بس انسان کو انہیں زمین پر خود پہچاننا ہوتا ہے کہ کون اس کے لیے منتخب کر دیا گیا ہے۔ بعض اوقات لوگ اپنے اطراف میں اتنے رشتے ڈھونڈتے رہتے ہیں لیکن ان کو اپنا جوڑ نہیں مل پاتا۔ لیکن جب رشتہ بنتا ہے تو سوچ میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ خُدا نے ہمارا ساتھی اس کو چن رکھا تھا ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوا۔ ایسا ہی حال 18 سالہ پروین کا بھی ہے جس کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جس کے بارے میں اس نے کبھی زندگی میں بھی نہیں سوچا تھا۔

18 سالہ پروین دوپٹہ رنگوانے بازار میں 62 سالہ امجد کے پاس جایا کرتی تھیں، کسے معلوم تھا کہ دونوں کی شادی ہو جائے گی۔ کچھ عرصے تک پروین روزانہ دوپٹے رنگوانے جاتی تھی جہاں اس کی اور امجد کی بات چیت اچھی ہوگئی، اس نے پروین کو کچھ دوپٹے فری میں ہی رنگ کرکے دے دیے، دونوں کی بات چیت اچھی ہوگئی اور بات شادی تک آن پہنچی۔

امجد کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں کی شادی میں مشکلات آئیں اور پروین کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کیا تو دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ امجد کے مطابق ان کو پروین کی گفتگو اور اندازِ بیاں بہت اچھا لگا جس کی وجہ سے انہوں نے اس سے شادی کرلی۔ امجد کے مطابق دونوں کی شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں۔

You May Also Like :
مزید