سبحان اللّٰہ! 2 سالہ بچہ 15 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر گٹر سے زندہ مل گیا ۔۔ کمسن بچے وہاں تک کیسے پہنچا اور اب وہ کیسا ہے؟

image

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دو سالہ بچہ لاپتہ ہونے کے 15 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر نیم بے ہوشی کی حالت میں گٹر سے زندہ مل گیا۔ کمسن بچہ 15 گھنٹے سے زائد گٹرمیں موت اورزندگی کی جنگ لڑتا رہا، ننھے بچے کا مچھروں نے کاٹ کاٹ کر براحال کردیا۔

اس کے والد صداقت خان کے مطابق محمد زوہان نامی بچہ 9 ستمبر کو لاپتہ ہو گیا تھا۔

کچھ دیر تک بے سود تلاش کرنے کے بعد باپ کو اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے سے چند لمحوں پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی۔ والد کا کہنا ہے کہ، فوٹیج میں عبداللہ نامی ایک 9 سالہ بچے کو زوہان کا ہاتھ پکڑ کر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم، فوٹیج میں یہ نہیں دکھا کہ آگے کیا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، عبداللہ گلشن معمار سے ان کے محلے میں کسی کے گھر بطور مہمان آیا ہوا تھا اور جب عبداللہ کے ماموں نے اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے کمسن زوحان کوگٹر میں دھکیل دیا تھا۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں معلقم ہوا کہ عبداللہ نے ایسا کیوں کیا؟

زوہان کے والد نے بتایا کہ، اتنے گھنٹےگٹر میں رہنے کی وجہ سے مچھروں اور کیڑوں نے زوہان کی حالت پر سنگین اثر ڈالا ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اس مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتے اور عبداللہ کو معاف کرتے ہیں۔ انہوں نے شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس اور علاقہ مکینوں کی مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

You May Also Like :
مزید