4 بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی کیونکہ ۔۔ شگفتہ اعجاز نے بیٹے کے لیے دعا کیوں نہیں کی؟

image

شگفتہ اعجاز شوبز انڈسٹری کی مشہور اور سینئر اداکارہ ہیں جنہوں نے اب تک کئی سو ڈرامے اور چند فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کچھ وقت بعد ان کا شمار بھی لیجنڈری اداکاراؤں میں ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی محنت سے ہر قسم کے کرداروں میں جان دال دی ہے۔ اداکارہ نے کچھ وقت قبل اداکارہ و ہوسٹ فضاء علی کے شو میں اپنے گھر، شادی اور بیٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ:

" میری 4 بیٹیاں ہیں اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بال؛کل بھی شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی کیونکہ میں نے کبھی بیٹوں کی خواہش نہیں کی۔ میری بیٹیاں میرے لیے جنت ہیں۔ میں نے ہمیشہ خدا سے کہا کہ میں نہیں جانتی میرے حق میں کیا بہتر ہے، میرے خدا تو سب کچھ بہتر اور اچھا سمجھنے والا ہے۔ اگر میرے لیے بیٹیاں ہی بہتر ہیں تو مجھے ان کے سواء کچھ نہیں چاہیے اور میں خود پر فخر محصوس کرتی ہوں کہ خدا نے مجھے 4 رحمتیں، نعمتیں، برکتیں عطاء کی ہیں۔ "

میرے شوہر بھی بچیوں کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ہمارے گھر میں سب کا آپس میں بہت close relationship ہے۔ میں نے 2 شادیاں کیں ہیں۔ پہلی شادی کے بعد میں single parent تھی اور اپنے بچے خود سنبھال رہی تھی لیکن پھر مجھے ایک شخص نے شادی کے لیے پروپوز کیا تو میں نے آفر کو منع کردیا مگر 2 سال تک وہ مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے رہے۔ اور بالآخر میں مان گئی پھر ہماری شادی ہوئی۔ اس شادی کو محبت اور ارینج میریج کا مکسچر کہا جاسکتا ہے کیوں کہ میرے شوہر نے مجھے پسند کیا تھا لیکن پھر گھر والوں کی شمولیت کے ساتھ شادی ہوئی۔ واضح رہے کچھ ماہ قبل اداکارہ نے اپنی 2 بیٹیوں کی شادی کی ہے۔

You May Also Like :
مزید