42 سالہ مرد کی 20 سالہ لڑکی سےشادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، دونوں میں شادی کی بات کیسے ہوئی؟

image

20 سالہ لڑکی اور 42 سالہ شخص کی شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، کوکو مو کھلاتے کھلاتے انکل نے کئی سال چھوٹی لڑکی کو کیسے شادی کیلئے منایا آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

ڈیلی پوائنٹ کی ویڈیو کے مطابق لاہور کے 42 سالہ شخص خرم نے اپنے سے 22 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی۔ اس حوالے سے دلہا نے بتایا کہ لڑکی میری عزیزہ ہے اور بچپن سے ان کے گھر آنا جانا تھا۔

دلہا نے بتایا کہ ایک بار یہ گھرپر اکیلی تھیں تو انہیں نے شوارما کھانے کی فرمائش کی جس پر میں شوارما کے ساتھ 2 زنگر برگر بھی لے آیا، لڑکی کو میرا احساس کرنا اچھا لگا جس پر وہ دل ہار بیٹھی۔

ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلہن نے بتایا کہ بچپن سے ان کو خرم بھائی کہہ کر بلاتی تھی، خرم بچپن میں کوکو مو اور چپس وغیرہ دلواتے تھے، شوارما کے ساتھ زنگر برگر کھلانے پر میں ان پر دل ہار بیٹھی اور ہماری شادی ہوگئی۔

دلہن کا کہنا تھا کہ بچپن سے ان کو خرم بھائی پکارا ہے اس لئے شادی کے بعد بھی جب یہ باہر سے آئیں تو اکثر خرم بھائی ہی کہہ دیتی ہوں۔

You May Also Like :
مزید