"میری عمر 63 برس ہے اور53 شادیاں کرچکا ہوں۔ اس وقت میری ایک ہی بیوی ہے اور اب مزید شادیاں نہیں کرنا چاہتا" یہ کہنا ہے سعودی شہری ابو عبداللہ کا
جہاں لوگ ایک شادی کر کے ذہنی سکون حاصل نہیں کرپاتے وہیں یہ شخص 53 شادیاں کرکے ذہنی سکون کی تلاش میں ہے، آیئے آپکو بتاتے ہیں پوری کہانی کیا ہے
گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی جی رہے تھے لیکن دوستوں کی محفل میں انھوں نے اپنی نجی زندگی کے راز بیان کیے جنھیں ان کے دوست نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شئیر کردیا اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عبداللہ کہتے ہیں انھوں نے 53 شادیاں کی ہیں۔
پہلی شادی 20 برس کی عمر میں ہوئی
ان کے مطابق ان کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی جس سے وہ کافی مطمئن تھے اور ان کے بچے بھی تھے لیکن کچھ مسائل ہوئے جس کے بعد انھوں نے سکون کیلیئے دوسری شادی کی اور پھر وہ شادیاں کرتے چلے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ شادیاں انھوں نے خوشی سے نہیں کیں بلکہ صرف ذہنی سکون کی تلاش میں کیں۔
اچھی بیوی کون سی عورت ثابت ہوسکتی ہے؟
اپنے تجربے کی روشنی میں عبداللہ بتاتے ہیں کہ زیادہ تر شادیاں انھوں نے سعودی عورتوں سے ہی کی ہیں اور بیرون ملک بھی ان کی کئی شادیاں ہوئیں۔ البتہ اچھی بیوی تلاش کرنی ہو تو اس کے لئے کم عمر لڑکی نہیں بلکہ ایک بڑی عمر کی عورت دیکھنی چاہئیے کیوں کہ وہ میچور ہوگی اور آپ کا زیادہ خیال رکھ سکے گی۔