بچہ دُنیا میں آگیا لیکن ماں مرگئی ۔۔ 8 ماہ کی حاملہ بھارتی اداکارہ دورانِ حمل کس وجہ سے دنیا سے چلی گئیں؟

image

ماں بننے کا خواب ہر عورت دیکھتی ہے لیکن جو خواتین دورانِ حمل اس خوشی سے محروم رہ جائیں یا خود بھی اس دنیا سے رخصت ہو جائیں ان سے بڑا کوئی بدنصیب نہیں۔ ایسا ہی کچھ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ملیالم اداکارہ کے ساتھ ہوا جو 8 ماہ کی حاملہ تھی اور بچے کے آنے کا انتظار کر رہی تھی لیکن زندگی نے ان کو یہ مہلت نہ دی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ملیالم اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پریا ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہی موجود تھیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔ وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں اور بتایا جارہا ہے کہ ان کے بچے کو بچالیا گیا ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

ان کی موت کی خبر اداکار کشور ستیا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دی تھی۔ اداکار نے تحریر کیا تھا کہ ٹیلی ویژن سیکٹر میں سے ایک اور بری خبر آئی ہے، ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

You May Also Like :
مزید