خاتون نے 80 سال کی عمر میں کام کرنا کیوں شروع کیا؟ جانئیے ایک گھریلو عورت کی کہانی

image

آج کے دور میں جہاں ہر کوئی آن لائین بزنس کررہا ہے وہیں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں, کوئی کپڑے بیچ رہا ہے تو کوئی میک اپ اور جیولری. دیکھا جائے تو یہ کام زیادہ تر جوان خواتین کررہی ہیں, ایسے میں آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک اّسی سالہ خاتون اپنا آن لائین بزنس شروع کرسکتی ہے؟ آج ہم آپکو ایک ایسی ہی ضعیفہ کی کہانی بتانے جارہے ہیں.

ہیومن آف بمبئی کی ویب سائیٹ نے 80 سالہ ضعیفہ کی کہانی شئیر کی جس میں اس خاتون نے اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ، میری پیدائش ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں عورتوں کو میں نے ہمیشہ گھر داری کرتے ہی دیکھا تھا مجھے ایسا لگتا تھا کہ عورت کا کام صرف گھر، شوہر اور بچے سنبھالنا ہی ہے۔ اکیس سال کی عمر میں میری شادی ہوگئی اور میری گرہستی شروع ہوگئی آگے کے ساٹھ سال میں نے صرف ہاؤس وائف کی طرح گھر سنبھالتے ہوئے گزارے۔

وقت گزرتا رہا میری چائے بہت مشہور تھی ہر کوئی پیتا تو تعریف کرتا اور یہ سب میری ماں کی سیکرٹ ریسیپی کی وجہ سے تھا جو انھوں نے مجھے سکھائی تھی، پھر ہماری زندگیوں میں کرونا آیا جس کی وجہ سے ہم سب گھر میں قید ہوکر رہ گئے۔ انھی دنوں میرے پاس بہت سے جاننے والوں کی فون کالز آنے لگیں کہ آپ ہمیں اپنی چائے کی سیکرٹ ریسیپی بتائیں، جب میرے گھر والوں کو اس بات کا پتا چلا تو انھوں نے مجھے مشورہ دیا کہ کیوں نہ آپ اسے بزنس کی طرح لیں مجھے بھی اُنکی یہ تجویز اچھی لگی۔ پھر کیا تھا 79 سال کی عمر میں میں نے اپنے بزنس کی شروعات کی، میرے بچوں نے میرا سوشل میڈیا پیج بنایا "کے ٹی چائے مصالحہ" کے نام سے جس کی وجہ سے مجھے بزنس کرنے اور اسے بڑھانے میں کافی مدد ملی۔ آج مجھے ایک دن میں روزانہ پانچ سو آرڈرز ملتے ہیں.

اب میں اّسی سال کی ہوں اور اپنی زندگی کا بہترین وقت گزار رہی ہوں۔ لوگ سچ کہتے ہیں "ایج اِز جَسٹ آ نمبر" اس بات کے معنی مجھے اب پتا چلے ہیں کہ اپنے خواب پورے کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی جب بھی موقع ملے اسے پورا کر لینا چاہیئے بنا یہ سوچے کہ لوگ کیا کہیں گے، کیونکہ لوگوں کا تو کام ہے کہنا۔۔

You May Also Like :
مزید