83 سالہ خاتون پہلی بار جہاز میں سوار ہوگئیں۔۔ ڈر کے باوجود جہاز میں سفر کرنے کی کیا وجہ تھی؟ ویڈیو
آج بھی نہ جانے کتنے ایسے لوگ ہیں جو ہوائی جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتے ہیں جبکہ ان سے کہیں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جنھوں نے کبھی جہاز کا سفر کیا ہی نہیں۔ پر کہتے ہیں ناں کہ محبت اور مجبوری انسان سے کچھ بھی کروا لیتی ہے، بلکل ایسا ہی کچھ اس بزرگ خاتون کے ساتھ ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، ایک 83 سالہ خاتون کو اپنی پہلی بار فلائٹ میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ بوڑھی خاتون اپنی پوتی کی خاطر پرواز میں سوار ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق، بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک 83 سالہ خاتون نے ہوائی جہاز میں پہلی بار سفر کیا اور اس کی وجہ ان کی پوتی کی شادی تھی۔ بوڑھی اماں کسی بھی قیمت پر اپنی پوتی کی شادی میں شرکت کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن شادی میں جانے کا مطلب ہوائی جہاز میں بیٹھنا تھا، تو پھر ایسا ہی ہوا۔
83 سال کی عمر میں، یہ بزرگ خاتون اپنی پوتی کی شادی کے مقام پر جانے کے لیے اپنی پہلی پرواز میں سوار ہوئی۔ یہ ویڈیو ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی، جو اس دیسی دادی کے لیے وقف ہے اس پیج کا نام ہی "بڑی ماں" ہے۔
ویڈیو کو 6 ملین بار دیکھا گیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں آپ بزرگ خاتون کو گھر سے نکلتے ہوئے اور ایئرپورٹ جاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ پھر، وہ اپنے خاندان کے ساتھ فلائٹ میں سوار ہوتی ہیں۔ جبکہ ہوائی جہاز کے اندر بیٹھنے کے بعد وہ مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ ویڈیو نے صارفین کے چہرے پر مسکراہٹ چھوڑ گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس خاندان کے لیے ڈھیر ساری نعمتیں اور پیار جو ایک بچے کی طرح انکی دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے
ایک اور صارف نے لکھا کہ، میری دادی نے بھی 88 سال کی عمر میں اپنی پہلی پرواز کا تجربہ کیا اور جب ہم نے پوچھا کہ یہ کیسا تھا، تو انہوں نے کہا کہ یہ پانی کے جہاز کی طرح تھا اور ائیر ہوسٹس کی شائستہ گفتگو اور خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔