بنیان میں دوڑ لگاتے، ڈھول باجے کے ساتھ بارات لے آیا ۔۔ عامر خان کی اکلوتی بیٹی کی شادی میں داماد کا انوکھا انداز، ویڈیو

image

گزشتہ روز بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور ان کے فٹنس ٹرینر نوپور شکھارے رشتہ ازواج میں بندھ گئے، اس موقع پر دولہے میاں کا انوکھا انداز سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ان کی شادی کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب ایرا کے ہونے والے شوہر نوپور جو پیشے سے فٹنس ٹرینر ہیں، غیر روایتی انداز میں بارات لے کر پہنچے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹنس ٹرینر نے زندگی کے اس خاص دن کو یاد گار بنانے کے لیے 8 کلومیٹر دوڑ لگا کر ایتھلیٹز آؤٹ فٹ (بنیان اور شورٹس) میں بارات لے کر آئے۔

اس موقع پر دولہا نے بھنگڑا ڈالا اور خود بھی ڈھول بجاتے نظر آئے، بارات کے پہنچنے پر والد عامر خان نے خود باراتیوں کا استقبال کیا۔

جہاں دولہے نے انوکھے انداز میں انٹری لی وہیں دلہن نے بھی شادی کے جوڑے کا انتخاب بلکل ہی روایت سے ہٹ کر کیا۔ انہوں نے گلابی رنگ کی دھوتی شلوار کے ساتھ گہرے نیلے بلاؤز کا انتخاب کیا۔

شادی کا یہ فنکشن ممبئی کے تاج ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

You May Also Like :
مزید