بھارت کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے معروف عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرا خان کی شادی 3 جنوری کو باندرہ کے عالیشان تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی۔
جبکہ 6 سے 10 جنوری کے درمیان اس جوڑے کے دو ولیمے ایک دہلی میں اور دوسری جے پور میں کیے جائیں گے۔
دو ولیمے کرنے کی یہ وجہ بتائی جارہی ہے کہ چھٹیوں کی وجہ سے بہت سے اداکار شہر میں نہیں ہیں، اس لیے جو لوگ دہلی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے تو وہ جے پور کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
عامر خان بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کو فون کال کے ذریعے دعوت دے رہے ہیں۔