آپ ناگن ڈانس اور شادیوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، مشی خان نے عامر لیاقت کو پھر سنادی، ویڈیو دیکھیں

image

گذشتہ کئی دنوں سے اداکارہ مشی خان اور عامر لیاقت حسین کے درمیان لفظی گولا باری کی جنگ جاری ہے۔ کبھی مشی خان عامر لیاقت سے متعلق کچھ کہتی ہیں تو کبھی عامر لیاقت کا ان کے خلاف جواب سامنے آتا ہے۔ لیکن اس بار مشی خان عامر لیاقت حسین کو کافی سخت الفاظ میں جواب دیا ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے۔

اداکارہ مشی خان نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیا۔ مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ بہت سے مداحوں نے مجھے ان باکس میں میسیج بھیجے کہ عامر لیاقت نے میرے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے کہ اس عورت کا علاج کراؤ اور آج ہی کراؤ، اب دیکھو میں کیا کرتا ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ 'آپ کر کیا سکتے ہیں سوائے ناگن ڈانس اور شادیاں کرنے کے، آپ فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، خود ہی آپ روتے پیٹتے ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں کہ مجھے کوئی اپنے شو میں نہیں بلاتا، جو بھی میں نے ریحام خان اور عفت عمر کے لیے کہا، آپ کو زیادہ تکلیف ہوگئی ہے؟'

مشی خان کا کہنا تھا کہ 'آپ اپنی دھمکیاں اپنے پاس رکھیں، مجھے آپ جیسے لوگوں کو اچھا جواب دینا آتا ہے۔'

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید