تم تینوں سے تو اللہ پوچھے گا ۔۔ عامر لیاقت انتقال سے کچھ وقت پہلے اپنی سابقہ بیویوں کو آخری پیغام دیتے ہوئے افسردہ ہوگئے تھے

image

بیویوں کو اپنے شوہروں کے لیے اور شوہروں کو اپنی بیویوں کے لیے مخلص ہونا سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کوئی بھی ازدواجی رشتہ مخلصی، محبت اور عزت کے بناء نہیں چل سکتا۔ دنیا میں اس کی جیتی جاگتی مثال ہمیں عامر لیاقت کی زندگی سے ملی ہے۔

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے انتقال سے قبل تینوں بیویوں کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ تم تینوں سے تو اللہ پوچھے گا۔

تیسری اہلیہ دانیہ سے علیحدگی کے بعد تناؤ کا شکار عامر لیاقت حسین آج اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔اپنے انتقال سے قبل سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے تینوں سابقہ بیویوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم تینوں سے تو اللہ پوچھے گا۔

عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں لیکن بدقسمتی سے ایک بھی شادی کامیاب نہ ہوسکی۔پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں اوریہ تعلق 2020ء میں طلاق پر ختم ہوا۔2018ء میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی۔ سیدہ طوبیٰ رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کے ساتھ بطور میزبان بھی نظر آئیں۔

طوبیٰ سے علیحدگی سے پہلے ہانیہ نامی ایک لڑکی منظر عام پر آئی جس نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا لیکن عامر لیاقت نے اس کی ہمیشہ تردید کی تاہم فروری 2022ء میں سیدہ طوبی انور سے علیحدگی کے بعد 5 فروری 2022ء کو لودھراں سے تعلق رکھنے والی سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تاہم تیسری شادی بھی ناکام رہی۔

تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد عامر لیاقت کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جبکہ عامر لیاقت نے تیسری شادی کی ناکام کا الزام پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہی لگایا تھا ۔دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت حسین شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اورملک چھوڑنے کا اعلان بھی کیا تھا اور آج اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

You May Also Like :
مزید