دل کو ایسا سکون دوبارہ نہیں ملا عبدالرزاق کے ساتھ جبل احد میں کیا حیران کن واقعہ پیش آیا تھا؟

image

"آج سے 15، 16 سال پہلے سعودی عرب گیا تو جبل احد کی زیارت کا شرف بھی نصیب ہوا. وہاں ایسا واقعہ پیش آیا جسے قدرت کا کرشمہ ہی کہا جاسکتا ہے"

یہ کہنا ہے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کا جنھوں نے ایک نجی پوڈ کاسٹ میں مدینہ منورہ کے تاریخی پہاڑ پر پیش آنے والا حیران کن واقعہ شئیر کیا.

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ جب وہ سعودیہ میں تھے اس وقت وہاں کی حکومت نے احد پہاڑ کا وہ حصہ بند کر دیا تھا جہاں غزہ احد کے وقت نبی کریم ﷺ نے بیٹھ کر آرام فرمایا تھا اور اسی مقام پر آپ ﷺ کے دندان مبارک بھی شہید ہوئے تھے۔

البتہ میری خوش قسمتی یہ ہوئی کہ ایک پاکستانی پٹھان ڈرائیور مل گیا جس نے مجھے اپنی ٹیکسی میں خفیہ راستے سے وہاں پہنچا دیا. میں نے پہاڑ پر چڑھ کر اس بابرکت مقام کی زیارت بھی کی۔

"اس وقت میرے دل کو اتنا سکون محسوس ہوا جو دوبارہ کبھی محسوس نہیں ہوا. اس مقام سے ایسی خوشبو آ رہی تھی کہ میرا واپس آنے کا دل ہی نہیں کر رہا تھا. اتنا ہی نہیں بلکہ وہ خوشبو ہر لمحے تبدیل ہوتی اور پہلے سے زیادہ اچھی اور تیز ہورہی تھی"

عبدالرزاق نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ جبل احد پر اس مقام پر پہاڑ میں ایک شگاف ہے لیکن شگاف ہونے کے باوجود بھی پہاڑ اللہ پاک کی قدرت سے اپنی جگہ ویسا کا ویسا ہی کھڑا ہے۔

You May Also Like :
مزید