پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک سے ایک لیجنڈری اداکار گزرے ہیں جن میں سے ایک عابد علی بھی ہیں، جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے فن اور جاندار اداکاری سے شوبز کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کردیا تھا۔ اسکے ساتھ ہی عابد علی تین خوبصورت بیٹیوں کے باپ بھی تھے جن کے نام ایمان، راحمہ اور مریم علی ہیں۔
عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا تھا۔ انہوں نے پہلی شادی اداکارہ و گلوکارہ حمیرا چوہدری سے کی تھی جبکہ دوسری شادی پھر اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں کی۔
عابد علی نے پہلی شادی بھی اپنی پسند سے کی تھی اور پھر اپنی پہلی بیوی کو کام کرنے سے منع کرکے خود لاہور شفٹ ہوگئے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کام میں اس قدر مصروف ہوگئے کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کو وقت دینا چھوڑ دیا اور یوں ان کے اور پہلی بیوی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔ جو بعد ازاں ان کی طلاق کی وجہ بنی لیکن عابد علی نے دوسری شادی بھی کر رکھی تھی جس کا علم ان کے پہلے رشتے کے ٹوٹنے کی وجہ بن گیا۔
عابد علی اگست 2019 میں کراچی کے نجی ہسپتال میں جگر کے کینسر کے باعث داخل ہوئے اور ستمبر میں انتقال کرگئے۔ جس وقت وہ حالتِ نزع میں مبتلا تھے اس دوران ان کی کوئی بیٹی ان سے نہ مل سکی کوینکہ ان کی دوسری بیٹی راحمہ نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ والد کی دوسری بیگم نے ہمیں ان کا آخری دیدار بھی کرنے نہ دیا۔
ایمان علی نے اپنے سابقہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ: " میری شادی کے بعد میرے والد سے اچھی دوستی ہوگئی تھی میرے ہمراز تھے وہ مگر میری دوسری ماں نے مجھے پاپا کے انتقال کے بعد آخری دیدار تک کرنے نہیں دیا، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے جب میں اپنے والد کے لئے کچھ کر نہ سکی یہاں تک کہ آخری دیدار بھی مجھے نہ مل سکا، میں اپنی سوتیلی ماں سے زندگی بھر اس اقدام کی وجہ سے خفا رہوں گی شاید کبھی معاف بھی نہ کر سکوں۔ "