ان کے گھر بھی رحمت آئی ہے ۔۔ جانیئے حال ہی میں ماں بننے والی کن اداکاراؤں کے گھر بیٹیوں کی پیدائش ہوئی؟

image

پاکستانی اور بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں آج کل بچوں کی پیدائش کا سلسلہ جاری ہے، کافی سارے اداکار اور اداکاراؤں کے گھر بچوں کی آمد ہوئی ہے۔ لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ سب کو تقریباً بیٹیاں کی پیدا ہوئی ہیں، آئیے آپکو بتاتے ہیں حال ہی میں بیٹیوں کے والدین بننے والے جوڑوں کے بارے میں

سوہائے علی ابڑو

سوہائے علی ابڑو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ سوہائے علی ابڑو نے تب اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے کام سے چھٹی لے کر شادی کر لی اور اس کے بعد انھوں نے کوئی پروجیکٹ نہیں کیا۔

سوہائے علی ابڑو زیادہ سوشل نہیں ہیں، لیکن حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی سالگرہ کی پوسٹ شیئر کی۔ انھوں نے اپنے شوہر اور بیٹی کی کھیلنے کی ایک بہت ہی خوبصورت ویڈیو لگائی۔

علی ذیشان

علی ذیشان ایک مقبول پاکستانی ڈیزائنر ہیں جو اپنی منفرد اور مختلف شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ کچھ سال پہلے، مائرہ اور علی کی شادی وائرل ہوئی اور مداحوں کو ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت پسند آئیں۔ جوڑے نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ علی ذیشان اور مائرہ اب دو پیارے بچوں کے والدین ہیں۔ علی ذیشان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ننھی بچی کی خوبصورت تصاویر کے ساتھ یہ خبر پوسٹ کی۔

عالیہ اور رنبیر

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بھی حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انتظار ہر کسی کو بے صبری سے تھا۔ واضح رہے جس ہسپتال میں رنبیر کپور کے والد کا انتقال ہوا تھا وہیں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ عالیہ نے انسٹاگرام پر خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہماری بیٹی آگئی، یہ زندگی کی سب سے بڑی خؤشخبری ہے اور ہم والدین بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں

بپاشا باسو اور کرن

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بپاشا باسو بھی انہی دنوں ایک خوبصورت بیٹی کی ماں بنی ہیں، بچی کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے بپاشا اور کرن نے اسکا نام بھی بتادیا جو کہ انھوں نے 'دیوی' رکھا ہے۔

گُرمیت اور دیبینا

انڈین ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس مشہور جوڑے کے گھر میں بھی کچھ دن قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے پہلے انکی ایک اور بیٹی ہے۔

You May Also Like :
مزید