80 لاکھ کا ہیرا (ڈائمنڈ) اور۔۔ اداکارہ میرا کے گھر چوری کی بڑی واردات ، چور کیا کچھ چوری کر کے لے گئے؟

image

اداکارہ میرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں ، جب گزشتہ روز ان کے گھر چوری کی بڑی واردات ہوئی اور وہ قیمتی سامان سے محروم ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چور بڑی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چور ایک کروڑ مالیت کا سامان لے اڑے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نےگھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی۔

اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری اس دوران ہوئی جب وہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے جگی جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید