ریشم پاکستانی فلم انڈسڑی کا ایک جانا مانا نام ہیں وہ کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ آپ نے انھیں فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے تو بہت بار دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپکو پتا ہے کہ ریشم جتنی اچھی اداکارہ ہیں اتنی ہی ماہر کھانا بنانے میں بھی ہیں، حال ہی میں ریشم نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انھیں ایک بہت بڑے دیگچے میں کھانا بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے خوب پذیرائی ملی۔
آئیے آپ کو ان کی یہ ویڈیو دکھاتے ہیں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریشم اکیلے کتنے سارے لوگوں کیلیئے کھانا بنا رہی ہیں، یہ کھانا دراصل وہ ان افراد کیلیئے بنا رہی ہیں جو مستحق اور غریب ہیں اور جنہیں واقعی اس مدد کی ضرورت ہے۔ ریشم کے اس عمل کو بہت سراہا جارہا ہے اور ان کی اس نیک دلی نے سب کے دل جیت لیئے ہیں۔