شوبز کے مقبول اداکاروں کو لگژری گاڑیوں میں گھومنے کی عادت ہوتی ہے مگر جب وہ کسی سستی سواری میں سفر کرتے ہیں تو ان کے لیے وہ ایک نیا تجربہ بن جاتا ہے۔ اور پھر مداح بھی انہیں دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی مشہور شوبز اداکارہ ریشم کو چنگچی رکشے میں سفر کرتے دیکھا جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ ریشم کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے چنگچی رکشے میں سفر کرتے اور آخر میں ایک ریسٹورینٹ میں بیٹھے ’چھولے بھٹورے کھا کر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے چنگچی رکشے میں سفر کرتے ہوئے اداکارہ کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر ان کو 12 سال کی بچی کہا جبکہ کچھ صارفین نے اُن کو گلابی رنگ کا لباس پہنے شوق سے پیاز کھاتے دیکھ کر ’آرائیوں کی باربی‘ قرار دے دیا۔