اللہ سے توبہ کی اور شوبز چھوڑ دیا ۔۔ 3 اداکارائیں جنہوں نے اسلام کی خاطر اپنی زندگی میں بڑی تبدیلیاں کرلیں

image

آج کل سوشل میڈیا پر آئے دن کسی نہ کسی کے شوبز چھوڑنے کی خبریں آتی رہتی ہیں، جن میں کچھ پاکستانی ہیں تو کچھ انڈین۔ اور ان سب ہی کے شوبز چھوڑنے کی وجہ مذہب رہی ہے۔ آئیے ان میں سے ایسی تین اداکاراؤں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جنھوں نے حال ہی میں شوبز کو خیرباد کیا ہے یا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

زرنش خان:

زرنش خان ایک بہت ہی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جن کے لاکھوں فالوورز اور مداح ہیں۔ اس وقت زرنش خان مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ عمرہ ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے عمرہ کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے مکہ مکرمہ آنے اور عمرہ کرنے پر اللّٰہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا، اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا کے واقعی، ایسا منظر دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ وہ خانہ کعبہ کی جھلک دیکھ کر بہت خوش تھیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے اپنی تمام ذاتی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں اور صرف چند اسلامی پوسٹس نظر آرہی ہیں۔ اس سے فی الحال یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ بھی شوبز چھوڑنے والی ہیں۔

انعم فیاض:

مشہور ٹی وی اداکارہ انعم فیاض جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں میں مرکزی اور سپورٹنگ کردار نبھائے، انہوں نے بھی اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

اداکار نے لکھا کہ: " اسلامُ علیکم ۔۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اب میں نے میڈیا انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی ہے۔ میرے اس سفر میں آپ سب نے میرا ساتھ دیا، مجھے ایک مضبوط کردار بنایا لیکنا ب میں اپنی آگے کی زندگی کو اسلامی لائف سٹائل کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں اور میں توبہ کرتی ہوں، اللہ میری غلطیوں کو معاف کریں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔"

راکھی ساونت:

راکھی ساونت اپنی شادی کے بعد سے ہی کافی چرچہ میں رہی ہیں اور اب بھی ہیں، صرف شادی کرنا ہی وجہ نہیں تھی بلکہ انکے اسلام قبول کرنے کے عمل نے سب کو چونکا دیا تھا۔ اب وہ اکثر حجاب پہنے نظر آتی ہیں اور لوگوں کو نماز پڑھنے کی تلقین بھی کرتی ہیں۔ اور خود بھی وہ اچھی مسلمان بننے کی کوشش کر رہی ہیں، اسکے ساتھ ہی وہ عمرہ پر جانے کی خواہش مند بھی ہیں۔

You May Also Like :
مزید