اس نے سابق شوہر سے کبھی طلاق لی ہی نہیں ۔۔ عادل خان نے میڈیا کے سامنے ساری سچائی کھول دی، راکھی کا جوابی پیغام

image

بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے اور پھر طلاق کے باعث خبروں کی زینت بننے والے عادل خان درانی نے آخر کار اپنے حصے کی کہانی میڈیا کے سامنے سنا دی، انہوں نے کھل کر بتایا کہ راکھی ساونت نے انہیں کیسے اپنے جال میں پھنسایا اور سابق شوہر سے طلاق لیے بغیر ان سے شادی کی۔

پریس کانفرنس میں عادل نے ثبوت پیش کرتے ہوئے غائبہ طور پر راکھی کو مخاطب کرتے ہوئے بولا کہ، "ان دستاویزات پر راکھی کے دستخط بھی موجود ہیں اب یہ نہ کہنا کہ عادل نے میرا انگوٹھا کاٹ لیا تھا۔"

عادل نے کہا، راکھی نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ بدلنا چاہتی ہے اسلیئے میں نے شادی کی تھی بیوی بنایا، دبئی کے مہنگے ترین برانڈز سے شاپنگ کروائی، دبئی میں ڈانس اکیڈمی کھول کے دی، دبئی میں گھر اور گاڑی لے کر دی، لیکن اس نے کیا کیا؟

راکھی ساونت کہتی ہے کہ مجھے اسے پیسے دینے ہیں تو اس کے پاس کیا ثبوت ہے جبکہ میں نے اس کے لئے اکیڈمی شروع کی جس کے اسے ڈیڑھ کروڑ ابھی دینے ہیں میرے پاس ہر چیز کا ثبوت موجود ہے

عادل خان درانی کے مطابق راکھی نے انکشاف کیا تھا کہ دیپک کالعل نے شادی کا ڈرامہ کرنے کے لئے پیسے دیئے تھے اور ریتیش سے ان کے پیسوں کے لئے شادی کی۔ لیکن یہ سب جھوٹ تھا اس نے سابق شوہر ریتیش سے کبھی طلاق لی ہی نہیں اور مجھ سے شادی کر لی اور شادی کے بعد بھی اس سے تعلقات قائم رکھے۔ اسے صرف پاگل بنانا اور لوٹنا آتا ہے۔

عادل نے کہا کہ راکھی کبھی ماں نہیں بن سکتی کیونکہ طبی علاج کی وجہ سے اسکی بچی دانی نکالنی پڑی تھی۔ جس پر راکھی نے بھی جوابی پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے ڈاکٹر سے تصدیق کرواتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنی بچہ دانی نہیں نکلوائی ہے اور وہ ماں بننا چاہتی ہیں، یہ کہتے ہوئے راکھی روپڑیں۔

You May Also Like :
مزید